تلنگانہ

امریکہ میں سڑک حادثہ کریم نگر کا طالب علم ہلاک

حیدرآباد۔ امریکہ میں رونما سڑک حادثہ میں ریاست تلنگانہ ضلع کریم نگر کے حضور آباد سے تعلق رکھنے والا طالب علم ہلاک ہو گیا۔ 20 سالہ نیویش جو ڈاکٹر نوین اور سواتی کا بیٹا بتایا گیا ہے۔

 

گزشتہ سال کمپیوٹر سائنس کی تعلیم کے لیے امریکہ گیا ہوا تھا۔ اس نے ایریزونا یونیورسٹی میں داخلہ لیا اور اس وقت نویش سال دوم میں زیر تعلیم تھا۔ وہ کالج جا کر بذریعہ کار واپس ہو رہا تھا کہ اس کی گاڑی کو پیچھے سے آنے والی ایک کار نے ٹکر دے دی۔

 

اس حادثہ میں نیویش اور اس کا ساتھی ہلاک ہو گئے۔ حادثہ کی اطلاع ایریزونا پولیس نے مہلوک طالب علم کے ماں باپ کو دی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button