انٹر نیشنل

عمرہ اور وزٹ ویزے کے حامل افراد کو حج کی اجازت نہیں – وزارت حج

ریاض۔ کے این واصف

سعودی ویزا کا حصول اب آسان ہوگیاہے، مگر وزٹ ویزا پر آئے افراد کو حج کرنے کی اجازت نہیں ہوتی۔ اس کے علاوہ وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ عمرہ ویزے کے حامل افراد کو بھی حج کی اجازت نہیں۔سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت نے عمرہ ویزے کے حامل افراد کو مدت ختم ہونے سے پہلے واپس جانے کی ہدایت کی ہے۔

 

وزارت نے کہا ہے کہ حج کی سعادت حاصل کرنے کے لیے ضروری ہے کہ حج ویزہ ہونا چاہئے۔ وزارت نے واضح کیا ہے کہ عمرہ ویزے کی مدت ختم ہونے کے بعد ملک میں قیام غیر قانونی ہوگا۔ وزارت نے تمام عمرہ زائرین کو ویزے کی مدت کی پابندی کرنے اور ملک کے قوانین کا احترام کرنے کی ہدایت کی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button