مبارکباد

ڈاکٹر محمد عبد الماجد کے فرزند محمد سلمان عادل کی شادی و استقبالیہ تقریب سرکردہ شخصیتوں کی شرکت 

نظام آباد 18/مئ( محمد یوسف الدین خان) نبیرہ محمد عبد السلام مرحوم موظف لکچرار گورنمنٹ جونیئر کالج بوائز نظام آباد، محمد سلمان عادل(ایم ٹیک الیکٹریکل) فرزند ڈاکٹر عبدالماجد موظف چیف میڈیکل آفیسر (جی این جی ایم حیدرآباد و سابقہ ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر ڈپارٹمنٹ آف آیوش نظام آباد کی شادی سید امتیاز علی ہیلتھ ایکسٹینشن آفیسر( ڈی ایم ہیچ آفس) نظام آباد کی دختر سیدہ مدیحہ افشین (ایم ایس سی) کے ہمراہ بحسن وخوبی انجام پائی

 

تقریب ولیمہ کا استقبالیہ اے این گارڈن فنکشن ہال سارنگ پور بودھن روڈ نظام آباد پردیا گیا جس میں مختلف شعبہ حیات سے تعلق رکھتے والے سرکردہ سیاسی ، سماجی شخصیتوں نے شرکت کی‌جن میں قابل سینئر جرنلسٹ احمد علی خان ، محمد محمد عبد القدوس الکبر حسین کارپورئٹرز، محمد خواجہ معین الدین صدر( ایم آر پی یف) ،محمد اعظم اونر جنتا ساء میل نظام آباد، سمیر احمد صدر زونل قومی تنظیم نظام آباد ، شیخ علی صابری صدر فیض العلوم سوسائٹی ، ڈاکٹر معید جاوید سابق صدر شعبہ اردو جامعہ عثمانیہ ،ڈاکٹر محمد عبد القوی اسسٹنٹ پروفیسر تلنگانہ یونیورسٹی ، شاہان جاوید ، فیضان جاوید ، محمد شجیل عاصم،

محمد جلیل خان ، کے علاوہ معززین شہر ، ڈاکٹرس ، انجنیئرز, وکلاء، عزیز واقارب , دوست احباب کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی مہمانوں کا استقبال ڈاکٹر محمد عبد الماجد ، نویدِ اقبال صدر ضلع اقلیتی سیل بی آر ایس پارٹی نظام آباد نے کیا

متعلقہ خبریں

Back to top button