تلنگانہ

تلنگانہ کے تانڈور میں بی جے پی رکن پارلیمنٹ بنڈی سنجے کی اشتعال انگیزی _ ویڈیو دیکھیں

حیدرآباد _ 20 فروری ( اردولیکس) بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری و رکن پارلیمنٹ کریم نگر بنڈی سنجے نے اپنے ایک اشتعال انگیز میں کہا کہ جئے شری رام کا نعرہ نہ لگانے والوں کا ووٹ انہیں نہیں چاہئے۔ وقارآباد ضلع کے تانڈور میں  سنکلپ یاترا کے دوران اپنے اشتعال انگیز خطاب میں بنڈی سنجے نے کہا کہ اگر آپ رام کے بھکت ہیں تو آپ کو جئے شری رام کہنا ہوگا۔ اگر آپ اورنگ زیب کے چاہنے  ہیں تو جئے شری رام نہ کہیں۔ بابر یا اکبر کے چاہنے والے ہوں تو اصل میں ہی جئے شری رام نہ کہیں۔ ہم کو آپ چاہئے نہ آپ کا ووٹ۔ بنڈی سنجے کی اشتعال انگیزی کا یہ ویڈیو سوشیل میڈیا پر کافی وائرل ہورہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button