جرائم و حادثات

حیدرآباد میں خاتون کے گلے سے زیور چھین لیا گیا

File photo

حیدرآباد: ناگول پولیس اسٹیشن کے حدود میں پیش آنے والے ایک واقعے میں چرچ سے گھر واپس آنے والی ایک خاتون کے گلے سے منگل کی شام طلائی زیور چھین لینے کا واقعہ پیش آیا۔

 

پولیس کی فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق، جی وی آر کالونی کی رہنے والی 56 سالہ دھنمنتی نامی خاتون چرچ سے اپنے گھر جا رہی تھیں،\ جب وہ ایچ پی گیس گودام کے قریب گلی میں پہنچیں تو بائیک پر سوار تین نامعلوم افراد نے ان کے گلے سے تقریباً ڈھائی تولہ سونے کا منگل سوتر چھین لیا اور تٹی انارم کی طرف فرار ہو گئے۔

 

متاثرہ خاتون کی شکایت کی بنیاد پر مقدمہ درج کرکے تفتیش کی جا رہی ہے۔ اطلاع ملتے ہی ونستھلی پورم کے اے سی پی کاشی ریڈی نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا۔ ملزمین کا سراغ لگانے کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں

 

اور پولیس ملزمین کے فرار ہونے والے راستے کے سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لے رہی ہے تاکہ انھیں گرفتارکیا جاسکے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button