انٹرٹینمنٹ
71 سال کی عمر میں فلم اداکار ہرتیک روشن کی ماں کی ورزش

70 سال کی عمر میں فلم اداکار ہرتیک روشن کی ماں کی ورزش
ممبئی: بالی ووڈ اداکار ہرتیک روشن نظم و ضبط کے ذریعے خود کو فِٹ رکھ کر نوجوانوں کے لیے ایک مثال بنے ہوئے ہیں اب ان کی ماں پنکی روشن بھی اپنی ورزش کی ویڈیوز کے ذریعے سوشل میڈیا صارفین کو حیران کر رہی ہیں۔
71 سال کی عمر میں ان کی ورزش کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔پنکی روشن نے 58 سال کی عمر سے باقاعدہ ورزش شروع کی تھی۔ ماہ جون میں بھی انہوں نے اپنی ایک ورزش کی ویڈیو شیئر کی تھی جسے کافی پسند کیا گیا۔
اس عمر میں بھی ان کی مستقل ورزش بہت سے بزرگ افراد کے لیے حوصلہ افزا مثال بن رہی ہے اور انہیں صحت مند طرزِ زندگی اپنانے کی ترغیب دے رہی ہے۔



