تلنگانہ

چیف منسٹر تلنگانہ کا ڈی جی پی کے ساتھ ہنگامی اجلاس

حیدرآباد: چیف منسٹر ریونت ریڈی کو پولیس ملازمتوں پر تقررات سے متعلق انٹلی جنس کی جانب سے اہم معلومات فراہم کی گئی ہیں۔

 

ذرائع کے مطابق بعض عناصر کی جانب سے تقررات کے عمل میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کئے جانے کی اطلاعات ہیں۔اس صورتحال کے پیشِ نظر چیف منسٹر نے ڈی جی پی سی وی آنند اور پولیس کے اعلیٰ حکام کے ساتھ ہنگامی اجلاس منعقد کیا۔

 

انہوں نے ہدایت دی کہ تقررات کا پورا عمل انتہائی شفاف اور منظم انداز میں مکمل کیا جائے۔ چیف منسٹر نے زور دیا کہ تمام قواعد و ضوابط پر سختی سے عمل کیا جائے اور کسی بھی قسم کی خامی کی گنجائش نہ رہے۔

 

انہوں نے سوالیہ پرچوں کی تیاری طباعت اور ترسیل کے دوران مکمل احتیاط برتنے کی ہدایت بھی دی۔امتحانی مراکز پر سیکورٹی کے خصوصی انتظامات، کوچنگ سینٹرسپر خصوصی نظر رکھنے اور تقررات کے امتحانات سے متعلق سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی

 

جھوٹی یا گمراہ کن معلومات کو روکنے کے لیے مؤثر اقدامات کرنے کی بھی ہدایت جاری کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button