تلنگانہ

ملعون راجہ سنگھ چرلہ پلی جیل کے دوسرے بیرک منتقل

حیدرآباد _ 3 ستمبر ( اردولیکس) بی جے پی کا معطل رکن اسمبلی ملعون راجہ سنگھ کو حیدرآباد کے چیرلہ پلی جیل میں سخت سیکیورٹی میں رکھا گیا ہے ذرائع کے مطابق جیل حکام نے ملعون راجہ سنگھ کو چرلہ پلی جیل کے ماناسا بیرک سے نکال کر شاردا بیرک میں منتقل کیا ہے جہاں جیل حکام کی راست نگرانی رہے گی ۔اس کے علاوہ ملعون سے ملاقات کرنے کے لئے جیل آنے والے افراد کی بھی مکمل جانچ اور ان کا بیاک گراونڈ معلوم کیا جا رہا ہے

واضح رہے کہ ملعون رکن اسمبلی راجہ سنگھ کی جانب سے شان رسول ﷺ میں گستاخی کرنے کے بعد حیدرآباد پولیس نے اس کے خلاف درج کئی مقامات پر اسے پی ڈی ایکٹ لگا کر جیل بھیج دیا تھا

متعلقہ خبریں

Back to top button