پانچ سو سے زائد طلبہ کی کامیابیاں، آئی آئی ٹی اور ایمس تک رسائی؛ ایم ایس لطیفی 40 کے نئے بیچ کے لیے 15 نومبر کو داخلہ ٹیسٹ
حیدرآباد کے بعد کانپور میں بھی نئے کیمپس کا آغاز، ملک بھر میں تقریباً 200 امتحانی مراکز قائم

حیدرآباد، 31 اکتوبر 2026: جے ای ای ایڈوانسڈ 2026 میں آل انڈیا کیٹیگری رینک 2041 حاصل کرکے آئی آئی ٹی حیدرآباد میں داخلہ حاصل کرنے والی رومانہ جاگیردار اور نیٹ2026 میں آل انڈیا رینک 652 حاصل کرکے ایمس بھونیشور میں ایم بی بی ایس کی نشست حاصل کرنے والے محمد تقی احمد علی شمس، ایم ایس لطیفی40 پروگرام کے نمایاں کامیاب طلبہ میں شامل ہیں۔
ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے اس خصوصی دو سالہ پروگرام کے تحت اب تک 500 سے زائد طلبہ اپنی تعلیم مکمل کرکے آئی آئی ٹی، ایمس، این آئی ٹی، آئی آئی ایس اور ملک کے ممتاز مرکزی و ریاستی سرکاری میڈیکل کالجوں سمیت مختلف قومی سطح کے تعلیمی اداروں میں داخلے حاصل کرچکے ہیں۔ یہ طلبہ اب ہندوستان اور بیرون ملک مختلف پیشہ ورانہ شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔
دسویں جماعت کے باصلاحیت طلبہ کو ٹن پلس ٹو (2 + 10) کی تعلیم کے ساتھ قومی سطح کے مسابقتی امتحانات کے لیے تیار کرنے کے مقصد سے شروع کیے گئے ایم ایس لطیفی 40 پروگرام کے 2027 بیچ کے لیے انٹرنس ٹیسٹ 15 نومبر 2026 کو منعقد ہوگا۔ رجسٹریشن کی آخری تاریخ 12 نومبر 2026 مقرر کی گئی ہے۔ خواہشمند طلبہ ویب سائٹ https://msexamportal.com پر آن لائن رجسٹریشن کرسکتے ہیں۔
ایم ایس لطیفی 40 کے تحت طلبہ کو نیٹ ، آئی آئی ٹی جے ای ای مینس اور ایڈوانسڈ، کلاٹ اور سی اے فاونڈیشن سمیت دیگر متعلقہ مسابقتی امتحانات کی تیاری کے لیے اعلیٰ معیار کی کوچنگ، انفرادی رہنمائی اور مسلسل تعلیمی نگرانی فراہم کی جاتی ہے۔ پروگرام میں رہائشی اور ڈے اسکالر دونوں طرح کی سہولتیں دستیاب ہیں، جبکہ رہائشی طلبہ کے لیے قیام اور غذائیت سے بھرپور متوازن کھانے کا بھی انتظام ہے۔
پروگرام کی توسیع کے ایک اہم قدم کے طور پر، ایم ایس لطیفی 40 ،اب حیدرآباد کے علاوہ اترپردیش کے شہر کانپور میں بھی اپنا نیا مرکز شروع کر رہا ہے۔ اس پیش رفت سے شمالی ہند کے طلبہ کو بھی اس خصوصی تعلیمی پروگرام سے استفادہ کرنے کا موقع ملے گا۔اس طرح اب دونوں کیمپسس میں نیٹ ، آئی آئی ٹی جے ای ای مینس اور ایڈوانسڈ، کلاٹ اور سی اے فاونڈیشن کے لیے فی کورس 40 نشستیں مختص ہوں گی۔ لڑکوں اور لڑکیوں کے لیے الگ الگ بیچز ہوں گے، جبکہ رہائشی اور ڈے اسکالر دونوں سہولتیں دستیاب رہیں گی۔ محدود نشستوں کے باعث طلبہ کو ایک منظم اور توجہ مرکوز تعلیمی ماحول فراہم کیا جائے گا۔
پروگرام کی ایک اہم خصوصیت اسکالرشپ کی سہولت ہے۔ مجموعی طور پر 12 کروڑ روپئے کے اسکالرشپ فنڈ کے تحت منتخب طلبہ کو مقررہ اہلیت اور میرٹ کے معیار کے مطابق فی طالب علم 6 لاکھ روپئے تک اسکالرشپ فراہم کی جاسکتی ہے۔ اس اقدام کا مقصد باصلاحیت طلبہ کو مالی معاونت فراہم کرتے ہوئے ان کے لیے اعلیٰ تعلیم اور قومی سطح کے مسابقتی امتحانات میں کامیابی کے مواقع آسان بنانا ہے۔
اس سال ایم ایس لطیفی 40 ،کا انٹرنس ٹیسٹ ملک بھر میں تقریباً 200 مراکز پر منعقد کیا جائے گا۔ دسویں جماعت کے طلبہ اور سرپرستوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ آخری تاریخ سے قبل اپنی رجسٹریشن مکمل کریں۔ امتحان کی رجسٹریشن فیس 100 روپئے مقرر کی گئی ہے۔ امتحانی مراکز، اہلیت کے معیار اور دیگر تفصیلات رجسٹریشن پورٹل https://msexamportal.com سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔




