جرائم و حادثات

سائبر دھوکہ دہی کے ذریعہ 4 لاکھ روپے اڑانے والے نوجوان کو عادل آباد پولیس نے گرفتار کرلیا

عادل آباد۔5/مئی(اردو لیکس) تلنگانہ کی  عادل آباد ٹو ٹاؤن پولیس اسٹیشن سرکل انسپکٹر پروشتم نے عوام کو سائبر کرائم سے چوکنا رہنے کا مشورہ دیا۔کیونکہ حال ہی میں سائبر کرائم میں اضافہ ہورہا ہے۔انہوں نے جمعہ کے روز ٹو ٹاؤن پولیس اسٹیشن میں میڈیا نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسی طرح کے ایک واقعہ میں عادل آباد ٹو ٹاؤن پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کیا ہے۔

 

انہوں نے تفصیلات سے واقف کرواتے ہوئے کہا کہ 27/سالہ شفیع ساکن گنٹور جو ایک بینک میں مارکیٹنگ کے نمائندے کے طور پر کام کرتا تھا جس نے حال ہی میں اپنی ملازمت چھوڑ دی۔پچھلے سال عادل آباد ریڈیو اسٹیشن پر کام کرنے والے وینکٹیا کو بینک کا کریڈٹ کارڈ دیا تھا۔بعد ازاں 25 اپریل کو شفیع نے وینکٹیا سے ملاقات کرتے ہوئے کریڈٹ کارڈ پوائنٹس میں اضافہ کرنے کے لئے دو ایپس پے بیک اور بُک مائی شو ڈاؤن لوڈ کیا۔اس کے بعد وینکٹیا کے کریڈٹ کارڈ اکاؤنٹ سے چار لاکھ غائب ہوگئے۔

 

جب متاثرہ کو اس معاملے کا علم ہوا تو اس نے ٹو ٹاؤن پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی اور پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے ایک ٹیم بنا کر ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے جمعہ کے روز شفیع کوگرفتار کیا۔انہوں نے بتایا کہ گنٹور میں شفیع کا ایک اور ساتھی بھی اس میں ملوث ہے۔جسکو بہت جلد گرفتار کیا جائے گا۔انہوں نے عوام کو سائبر جرائم سے چوکنا رہنے کا مشورہ دیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button