تلنگانہ

حیدرآباد میں آدھی رات کو یوتھ کانگریس کے سوشل میڈیا وار روم پر پولیس کا دھاوا _لیپ ٹاپ اور کمپیوٹر سمیت اہم ڈیٹا ضبط کرلینے کا الزام

حیدرآباد _ 16 مئی ( اردولیکس) حیدرآباد کی سائبرآباد پولیس نے پیر کی آدھی رات کو بنجارہ ہلز میں واقع یوتھ کانگریس کے سوشل میڈیا وار روم کی تلاشی لی۔اس واقعہ پر کانگریس کے ریاستی صدر شیوسینا ریڈی پولیس پر برہم ہوگئے  اور الزام لگایا کہ وار روم  پر بغیر کسی اطلاع کے چھاپہ مارا۔ لیپ ٹاپ اور کمپیوٹر سمیت اہم ڈیٹا ضبط کرلیا گیا ۔

انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر چندرشیکھرراو کے یہ  ڈرامے کانگریس کو روک  نہیں سکتے۔ اطلاع دیے بغیر تلاشی لینا غلط حرکت  ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button