جنرل نیوز

بارگاہ قتالیہ کولم پلی میں ماہانہ حلقہ ذکر ودرس تعلیمات سلسلہ اشرفیہ جلالیہ کا انعقاد 

نارائن پیٹ: آستانہ قتالیہ کولم پلی ضلع نارائن پیٹ میں ماہانہ حلقہ ذکر ودرس تعلیمات سلسلہ اشرفیہ جلالیہ کی ماہانہ محفل منعقد ہوئی۔ جس کی نگرانی مخدوم خواجہ سید شاہ جلال حسینی اشرفی جلالی سجادہ نشین بارگاہ قتالیہ کولم پلی نے کی۔ جبکہ مولانا سید احمد حسینی اشرفی جلالی جانشین سجادہ بارگاہ قتالیہ کولم پلی نے خطاب کیا۔ محفل کا آغاز محمد اقبال متعلم شعبہ حفظ مدرسہ دارالعلوم اشرفیہ کی قرآت کلام پاک سے ہوا جبکہ نعت حا محمد قتال نے پڑھی۔ اس موقع پر مریدین و معتقدین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button