جرائم و حادثات

حیدرآباد:نابالغ لڑکوں کا جنسی استحصال۔ ہاسٹل وارڈن گرفتار

حیدرآباد: شہرحیدرآبا دکی حیات نگر پولیس نے بوائز ہاسٹل میں نابالغ لڑکوں کاجنسی طورپراستحصال کرنے پرہاسٹل وارڈن کو گرفتار کرلیا۔ملزم کی شناخت اے پی کے مغربی گوداوری ضلع سے تعلق رکھنے والے 35سالہ ایم کرشنم کے طورپرکی گئی ہے۔وہ حیات نگر کے بوائزہاسٹل میں وارڈن کے طورپر کام کرتا تھا۔رات کے وقت وہ بچوں کے کمروں میں داخل ہوتا تھا اور ان کا جنسی استحصال کرتا تھا۔وہ لڑکوں کے باتھ روم میں بھی جاکر ان کا جنسی استحصال کرتا تھا۔رچہ کنڈہ پولیس نے بتایا کہ متاثرہ لڑکے کی شکایت کی بنیاد پر اس کے خلاف معاملہ درج کرکے گرفتار کرلیاگیا۔پوچھ گچھ پر اس نے مزید بچوں کے جنسی استحصال کا اعتراف کرلیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button