ایجوکیشن

اوٹکور میں محمد یوسف میموریل اینڈ ایجوکیشنل ویلفیر سوسائٹی نارائن پیٹ کی جانب سے طلباء و طالبات میں تعلیمی اشیاء تقسیم کے گئے

اوٹکور: 23 اگست (اردو لیکس) محمد یوسف میموریل اینڈ ایجوکیشنل ویلفیر سوسائٹی نارائن پیٹ کی جانب سے اوٹکور ٹاؤن میں اردو میڈیم پرائمری اسکول کے طلباء وطالبات میں اور جامعہ عائشہ سلفیہ کے طالبات میں تعلیمی اشیاء تقسیم کے گۓ ۔اس موقع پر جامعہ عائشہ سلفیہ میں ایک تقریب منعقد کی گئی

 

۔اس اجلاس کی صدارت مولانا شریف فیضی امام و خطیب مسجد اھل حدیث ایک مینار محلہ بنڈہ نے کی۔جبکہ مھمانان خصوصی حیثیت سے جناب محمد اسماعیل رکن گرام پنچایت ,وجنرل سکریٹری مجلس اتحادالمسلیمین ضلع نارائن پیٹ .و مجاھد دیسائی نے شرکت کی۔اس اجلاس سے ڈاکٹر ایم۔اے۔رحیم پاشاہ ناظم مدرسہ نے خطاب کرتے ھوۓ محمد یوسف میموریل اینڈ ایجوکیشنل ویلفیر سوسائٹی نارائن پیٹ کااظہار تشکرکیا۔جنہوں نےاوٹکور کے مدارس کے تمام طلباء وطالبات میں تعلیمی اشیاء تقسیم کئے گئے

 

۔اور بالخصوص یہاں کے سو شیل ورکر محمد اشفاق کی کوسشوں کانتیجہ ھے کہ ہر سال اوٹکور کے طلباء وطا لبات میں محمد یوسف میموریل کی طرف سے تعلیمی اشیاءاسکول۔بیاگ۔نوٹ بکس۔پین۔پینسل۔ٹیفن بوکس۔اور واٹر باٹل تقسیم کیۓگۓ۔مولانا شریف فیضی نے جامعہ عائشہ سلفیہ میں اپنے صدارتی خطاب میں کہاکہ محمدیوسف میموریل اینڈ ولفیرسوسائٹی نارائن پیٹ کا اھم کارنامہ قرار دیا۔

 

اس سوسائٹی سے ھزاروں طلباء وطالبات فیضیاب ھورھے ھیں۔اور مولانانے کہاکہ قرآن مجید کی تعلیم کاسیکھنا اورسکھا نابہت بڑا ثواب کا کام ھے۔ان پروگرامؤں میں عبدالخالق ایس ایم سی۔چیرمن۔محمد اسماعیل رکن گرام پنچایت ۔عبدالرشید نگری۔ مجاھد دیسائی۔کے اور محمدآصف چاندی کے علاوہ دیگر قائدین کے علاوہ طلبا و طالبات کی کثیر تعداد شریک تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button