Uncategorized

کھمم میں سیاسی سرگرمیاں بام عروج پر۔۔۔ناراض قائدین کو منانے کے لیے بی آر ایس کیڈر متحرک

کھمم میں سیاسی سرگرمیاں بام عروج پر۔۔۔ناراض قائدین کو منانے کے لیے بی آر ایس کیاڈر متحرک کھمم ضلع سے تعلق رکھنے والے قد آور بی آر ایس قائد و سابقہ ریاستی وزیر عمارت و شوارع ٹی ناگیشور راؤ بھی بی آر ایس ٹکٹ سے محروم ٹی ناگیشور راؤ کے حامیوں کا کھمم میں اجلاس ٹی ناگیشور راؤ کو ٹکٹ نہ ملنے پر ٹی ناگیشور راؤ کے حامیوں کا بی آر ایس پارٹی پر شدید برہمی کا اظہار۔۔۔

 

آنے والے اسمبلی کے عام انتخابات کے لیے بی آر ایس پارٹی کی جانب سے 151 امیدواروں کا جو اعلان کیا گیا اس کے بعد متحدہ کھمم ضلع میں بی آر ایس پارٹی میں کہی خوشی کھی غم کی صورتحال دیکھیں جارہی ہے کھمم ضلع کے پالیر اسمبلی حلقہ سے بی آر ایس ٹکٹ ملنے کی امید میں رہے سابقہ رکن اسمبلی پالیر و ریاستی وزیر عمارت و شوارع ٹی ناگیشور راؤ کو ٹکٹ نہیں دیا گیا

واضح رہے کہ 2018 اسمبلی انتخابات میں پالیر اسمبلی حلقہ سے ٹی ناگیشور راؤ کو کانگریس کے امیدوار کے اپیندر رڈی نے شکست دیکر شاندار جیت حاصل کی تھی بعدہ پالیر رکن اسمبلی کانگریس پارٹی کو الوداع کہتے ہوئے اس وقت کے ٹی آر ایس میں شمولیت اختیار کی لہذا ریاستی وزیر اعلی کے سی آر نے پالیر اسمبلی حلقہ سے کے اپیندر رڈی کو ہی بی آر ایس کا امیدوار بنایا ٹی ناگیشور راؤ پالیر اسمبلی حلقہ سے ٹکٹ کے لیے پر امید تھے ٹی ناگیشور راؤ کو ٹکٹ نہ دینے پر ٹی ناگیشور راؤ کے حامیوں نے کھمم کے ایک فنکشن ہال میں اجلاس منعقد کرتے ہوئے حکمراں جماعت پر اپنے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کھمم میں ٹی آر ایس پارٹی کو مستحکم کرنے میں ٹی ناگیشور راؤ کا کلیدی کردار ہے

 

جس کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا کم از کم ناگیشور راؤ کو ایم ایل سی دینے کا تیقن بھی نہیں دیا گیا ٹی ناگیشور راؤ کی کانگریس میں شمولیت کے بھی اطلاعات گشت کررہے ہے کیا ٹی ناگیشور راؤ کانگریس میں شمولیت اختیار کریں گے

 

ان تمام چیزوں کو دیکھ تے ہوئے ٹی ناگیشور راؤ کو منانے کے لیے چیف منسٹر کے سی آر نے آج کھمم رکن پارلیمنٹ ناما ناگیشور راؤ کو حیدرآباد میں واقع ٹی ناگیشور راؤ کے مکان بیجا تاک ٹی ناگیشور راؤ سے بات چیت کرکے سمجھا یا جائے کیا ٹی ناگیشور راؤ کانگریس میں شمولیت اختیار کریں گے دو تین دن میں تصویر صاف ہوجائیں گی۔۔

متعلقہ خبریں

Back to top button