جنرل نیوز

11 اگست کو فریڈم رن میں حصہ لینے ضلع کلکٹر عادل آباد سکتہ پٹنائک کی اپیل

عادل آباد ۔10/اگست ( اردولیکس) ضلع کلکٹر سکتہ پٹنائک نے نوجوانوں اور تاجروں سے اپیل کی ہے کہ وہ 11 اگست کو ضلع بھر کے تمام منڈل مراکز اور قصبوں میں ضلع پولس کے زیراہتمام آزاد ہندوستان کے ڈایمنڈ جوبلی فیسٹیول کے موقع پر فریڈم رن کا انعقاد کرکے اس میں شرکت کریں اور اسے کامیاب بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ وجرااوتسو پروگرام کے ایک حصہ کے طور پر فریڈم رن 11 اگست کو صبح 6:00 بجے مقامی اندرا پریہ درشنی اسٹیڈیم سے شروع ہوکر کلکٹریٹ چوک، تلنگانہ چوک، کانونٹ اسکول، سرسوتی شیشو مندر اسکول، ڈی آر ڈی اے آفس سے ہوتا ہوا واپس اندرا پریہ درشنی اسٹیڈیم پہنچے گا۔ منڈل کی سطح پر ہر گاؤں کے لیے ایک پولس افسر کو تفویض کیا گیا ہے، ہر گاؤں کے 25 نوجوان ان *فریڈم رن* میں حصہ لیں تاکہ منڈل مراکز میں ایس آئی کی نگرانی میں کامیابی حاصل کی جاسکے، ہر وارڈ میں ایک پولیس افسر کو تفویض کیا گیا ہے۔ شہر میں آزادی کی یہ دوڑ اسٹیشن ہاؤس آفیسرز اور سی آئیز کی نگرانی میں منعقد کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ اس آزادی کے مہا اتسو کے فریڈم رن کو کامیاب بنائیں ۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button