نیشنل

آندھراپردیش کے کسان کی کھل گئی قسمت۔ کھیت میں کام کے دوران ملا ہیرا

حیدرآباد: ریاست آندھراپردیش کے ایک کسان کی قسمت اس وقت کھل گئی جب اسے ہیرا ملا۔ تفصیلات کے مطابق ضلع کرنول کے موضع ایررا گوڑی سے تعلق رکھنے والا خاندان کھیتی باڑی کیا کرتا ہے۔ آج کسان کی بیٹی کھیت میں کام کررہی تھی کہ اسے 10 کیرٹ کا ہیرا ملا۔ ہیرا ملتے ہی اس نے اپنے باپ کو اطلاع دی اوراس کے بعد بعض تاجرین نےاس سے رابطہ قائم کرتے ہوئے34لاکھ روپئے میں انھوں نے ہیرا خرید لیا۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ ایررا گوڑی اورتوگالی کے کھیتوں میں بارش بعد ہیروں کا ملنا کوئی نئی بات نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button