نیشنل

اپوزیشن جماعتیں مسلمانوں کو گمراہ کررہی ہیں _ وقف ترمیمی بل پر وزیر اقلیتی امور کرن رجیجو کا بیان

نئی دہلی _ 8 اگست ( اردولیکس) مرکزی وزیر اقلیتی امور کرن رجیجو نے جمعرات کو لوک سبھا میں وقف بورڈ ترمیمی بل ایوان میں پیش کرنے کے بعد خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اپوزیشن پر اس بل پر مسلمانوں کو گمراہ کرنے کا الزام لگایا۔

 

وزیر کرن رجیجو نے کہا کہ کل رات بھی مسلمانوں کے مختلف گروپوں نے اس بل کے بارے میں ان سے رابطہ کیا تھا اور کچھ ارکان پارلیمنٹ نے شکایت کی تھی کہ وقف بورڈ پر مافیا کا راج ہے۔ انہوں نے کہا کہ وقف ترمیمی بل کو بعض ارکان پارلیمنٹ نے اپنی شخصی تائید بھی دی ہے، لیکن سیاسی وجوہات کی بناء پر وہ کھل کر اس کو نہیں کہہ پا رہے ہیں۔

 

وزیر موصوف نے کہا کہ بل کے بارے میں ملک بھر میں وسیع پیمانے پر بات چیت اور مشاورت کی گئی۔ وزیر رجیجو نے کہا کہ بل کا مسودہ سچر کمیٹی کی رپورٹ کی بنیاد پر تیار کیا گیا تھا۔ اس بل سے مذہبی اداروں میں کوئی مداخلت نہیں ہوگی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button