ایجوکیشن

ایس ایس سی امتحانی شاندار نتائج کے لیے اساتذہ کی محنت کے ساتھ طلبہ اور سرپرستوں کی دلچسپی بھی ضروری

حیدرآباد 26نومبر (اردو لیکس)جناب کے شراون کمار ڈپٹی ایجوکیشنل آفیسر( چار مینار زون) نے اساتذہ پر زور دیا کہ ماہ مارچ 2026ءمیں منعقد ہونے والے ایس ایس سی امتحانات میں کامیابی کےسلسلے میں طلبہ و طالبات کو ابھی سے ذہنی طور پر آمادہ کریں اور تمام سرکاری اسکولو ں میں سابق کی طرح اس بار بھی بہتر سے بہتر نتائج کے حصول کو یقینی بنائیں سرکاری مدارس کے اساتذہ کرام طلبہ و طالبات کو بڑی دلچسپی اور جستجو کے ساتھ تعلیم دیتے ہیں

 

اب طلبہ کا بھی کام ہے کہ وہ اپنی کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے اساتذہ کی باتوں پر عمل کریں اوردرسی عمل میں مکمل دلچسپی لیں اور اسکولس کو وقت کی پابندی کے ساتھ آئیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول مغل پورہ 2 چار مینار منڈل میں اچانک دورے کے بعد اساتذہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا جناب کےشراون کمار نے اسکول کے ہیڈ ماسٹر جناب محمد جہانگیر اور تمام اسٹاف کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ اسکول کا نظم و ضبط مثالی دیکھنے میں آیا ہے مڈ ڈے میل کے بہترین انتظام کے علاوہ

 

بالخصوص یہاں صفائی کا بھی بہترین انتظام ہے انہوں نے اساتذہ پر زور دیا کہ ایسے طلبہ و طالبات جو کسی وجہ سے غیر حاضر ہوتے ہیں ان کے والدین اور سرپرستوں سے ہر روز رابطہ کرتے ہوئے ان کی غیر حاضری کی وجوہات کا پتہ چلائیں اور انہیں اسکول کو پابندی سے اپنے بچوں کو روانہ کرنے کے لیے دباؤ ڈالیں انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں پینے کے پانی کی شدید قلت کی اطلاعات ہیں ایسےماحول میں اساتذہ پر بڑی بھاری ذمہ داری ہے کہ وہ طلبہ و طالبات میں پینے کے پانی کے تحفظ سے متعلق ہر روز شعور بیدار کریں

 

طلبہ و طالبات کو سمجھایا جائے کہ وہ پانی کے ضرورت سے زیادہ استعمال سے بچیں نلوں کو زیادہ دیر تک کھلا رکھنے سے پانی ضائع ہو جاتا ہے اسکول کے علاوہ گھروں میں بھی پانی کے ضرورت کے مطابق ہی استعمال سے متعلق طلباء میں شعور بیدار کرنا ہماری ذمہ داری ہے اس کے علاوہ برقی کے استعمال پر بھی طلبہ و طالبات کو شعور پیدا کیا جائے کہ اسکول سے گھر جاتے وقت اس بات کو اچھی طرح سے یقینی بنایا جائے کہ تمام جماعتوں کی برقی بند کر دی گئی ہے یا نہیں

 

انہوں نے اساتذہ پر زور دیا کہ وہ آن لائن کے جتنے بھی تدریسی کام ہیں اس کو بروقت انجام دیں جناب کے شراون کمار نے تمام ہی ہائی ا سکولس کے اساتذہ پر زور دیا کہ وہ سالانہ امتحانات سے قبل نصاب کی تکمیل کو یقینی بنائیں اور تمام پراجکٹ ورکس اور دیگر تمام امور کو وقت مقررہ پر تکمیل کر لیں صدر مدرس جناب محمد جہانگیر نے ڈپٹی ایجوکیشنل آفیسر جناب شراون کمار کا خیر مقدم کیا اور سرکاری مدارس کی کارکردگی میں مزید بہتری لانے اور اساتذہ کو مختلف تجاویز اور طلبہ کی اصلاح و تدریس سے متعلق معلومات پر اظہار تشکر کیا اور کہا کہ تمام اساتذہ بڑی ہی دلچسپی اور محنت کے ساتھ طلبہ کی کامیابی کے لیے سرگرم عمل ہیں اس موقع پر

 

اساتذہ جناب ایس پانڈو ‘محترمہ مہر حبیب’ محترمہ اختر النساء’ محترمہ نذیرہ وسیم’ محترمہ روحی فاطمہ’ محترمہ کے ونیتا’محترمہ بی مادھوی’ محترمہ طاہرہ’ محترمہ بی وجے لکشمی’ محترمہ شمیم ‘محترمہ مہناز اور سابق مدرس جناب محمد حسام الدین بھی موجود تھے

متعلقہ خبریں

Back to top button