جنرل نیوز

حیدرآباد میں علامہ اقبال کی فکر و فلسفے پر ادبی نشست کا اہتمام۔ادب کشاں، رگھویندرا کالونی کی دوسری سالانہ ادبی نشست 29 نومبر کو منعقد ہوگی

حیدرآباد27 نومبر( محمد حسام الدین ریاض) شہر حیدرآباد کی ادبی و علمی سرگرمیوں کے سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے ادارہ ادب کشاں، رگھویندرا کالونی کی جانب سے دوسری سالانہ پُروقار ادبی نشست کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ اس نشست کا مرکزی عنوان

 

”دورِ حاضر میں علامہ اقبال کی معنویت“ رکھا گیا ہے۔یہ ادبی نشست بروز اتوار، 29 نومبر 2026ء کو شام 7 بجے سے رات 9:30 بجے تک منعقد ہوگی۔نشست کی صدارت محترم ڈاکٹر محمد لقائے الحق صاحب فرمائیں گے، جبکہ قرأتِ کلام اور نعتِ رسول ﷺ کی سعادت ڈاکٹر طیب پاشاہ قادری صاحب حاصل کریں گے۔

 

تقریب میں ممتاز احمد خان صاحب، منور حسین صاحب (صدر بزم احمد حسین)، ڈاکٹر فاضل حسین پرویز صاحب (چیف ایڈیٹر ہفت روزہ گواہ) اور پروفیسر مسعود احمد صاحب (چیف آپریٹنگ آفیسر، رینوا بی بی کینسر ہاسپٹل) مہمانانِ خصوصی کی حیثیت سے شرکت کریں گے۔علامہ اقبال کی فکر و فن کے مختلف پہلوؤں پر پروفیسر محمود صدیق، ڈاکٹر من اللہ علوی اور سید رؤف ریحان (معتمد عمومی اقبال کمیٹی حیدرآباد) اظہارِ خیال کریں گے۔

 

پروگرام میں کلامِ اقبال کی خصوصی پیشکش بھی شامل ہے، جس میں ہارون محمد زبیر کی جانب سے ”شکوہ“ اور محمد اجمل محی الدین کی جانب سے ”جوابِ شکوہ“ پیش کیا جائے گا۔ سید شاہ نواز ہاشمی ترانۂ اقبال پیش کریں گے، جبکہ ”فکرِ اقبال اور آج کا مسلمان“ کے موضوع پر محمد اجمل محی الدین اور سید سیف اللہ (طلبہ، سینٹرل پبلک اسکول) اپنے خیالات پیش کریں گے۔

 

نشست کی نظامت پروفیسر مصطفیٰ علی سروری انجام دیں گے۔ خواجہ علی بابر کنوینر اور حنیف ڈھاکلی کوآرڈینیٹر کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔منتظمین نے تمام اہلِ علم، اہلِ ادب اور شائقینِ اقبال سے اس علمی و ادبی نشست میں شرکت کی مودبانہ اپیل کی ہے۔ تفصیلات کیلئے فون نمبر

9866110008

پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button