جرائم و حادثات

مدھیہ پردیش میں بھیانک سڑک حاثہ 11 ہلاک۔ وزیراعظم کا اظہاررنج

نئی دہلی: ریاست مدھیہ پردیش میں دو بچوں سمیت 11 افراد ایک سڑک حادثے میں ہلاک ہوگئے۔ یہ لوگ ایک گاڑی میں سفر کررہے تھے کہ اِن کی گاڑی ایک بس سے جا ٹکرائی۔ یہ حادثہ آج رات بیتول ضلعے کے جھلّر کے مقام پرپیش آیا۔ پولیس کے مطابق یہ حادثہ بھینس دیہی روڈ پر ضلع صدر دفترسے تقریباً 36 کلو میٹر پر پیش آیا۔ اس حادثہ میں 9 افراد، تین خواتین اورپانچ سالہ بچی کے علاوہ شیرخوار کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ وزیراعظم نریندر مودی نے حادثہ میں جانیں ضائع ہونے پر رنج کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم نے مرنے والوں کے لواحقین کیلئے دو-دو لاکھ روپےکی رقم اور زخمیوں کیلئے پچاس-پچاس ہزار روپے کی رقم کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button