اسپشل اسٹوری

بیوٹی پارلر میں میک کرواتے ہی بگڑ گیا دلہن کا چہرہ اورٹوٹ گئی شادی

بنگالورور: شادی کے دن سجنا سنورنا ہر دلہن کا خواب ہوتا ہے۔ اس خاص دن پر بہت خوبصورت نظر آنے کے لیے دلہن بہترین بیوٹی پارلر جاتی ہے اور تیار ہوتی ہے۔ لیکن ریاست کرناٹک میں اسی میک اپ نے نہ صرف دلہن کا چہربگاڑدیا بلکہ اس کی شادی بھی ٹوٹ گئی۔
ایسا ہی ایک معاملہ کرناٹک کے ضلع ہاسن میں پیش آیا ہے جہاں شادی سے قبل پارلر میں میک اپ کے لیے جانے والی دلہن کا چہرہ اس قدر بگڑ گیا کہ اسے ہاسپٹل سے رجوع کرنا پڑا جہاں اس کا علاج کیا جا رہا ہے۔ یہی نہیں بگڑے ہوئے چہرے کو دیکھ کر دولہا اور اس کے رشتہ داروں نے شادی سے بھی انکار کر دیا۔ جس کے بعد لڑکی کے ارکان نے پولیس میں پارلر کے خلاف مقدمہ درج کرایا ہے۔
جبن جاجور گاؤں کی ایک نوجوان خاتون کا چہرہ بیوٹی پارلر میں میک کے بعد کالا ہوگیا اور سوجن ہو گیا۔ اسے دیکھ کر ایسا لگتا ہے جیسے اس کا چہرہ جھلس گیا ہو دلہن جو سسرال جانے کیلئے تیارہورہی تھی اسے ہاسپٹل جانا پڑا، دوسری جانب دلہن کے گھروالوں کا دلہن کا چہرہ بگڑجانے اورشادی ٹوٹ جانے پر رو رو کر برا حال ہوگیا شکایت ملنے پر پولیس نے بیوٹی پارلر آپریٹر گنگا کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ زیادہ خوبصورت نظرآنے کیلئے کچھ نیا ٹرائی کرنے کی کوشش میں دلہن کے چہرے پرکوئی فاونڈیشن لگایا اوراس کے بعد اسٹیم کیا جس کے ساتھ ہی دلہن کا چہرہ بگڑگیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button