تلنگانہ

طارق انصاری چیئرمین اقلیتی کمیشن کا 19 مئی کو دورہِ نظام آباد

نظام آباد 18/ مئی (نیوز اینڈ ویوز میڈیا سروس) تلنگانہ اسٹیٹ میناریٹیز کمیشن کی جانب سے جاری کردہ پریس نوٹ کے بموجب جناب طارق انصاری چیئرمین میناریٹیز کمیشن کل بروز جمعہ 19مئ اپنے عہدے کا جائزہ حاصل کرنے کے بعد پہلی بار اپنے آبائی مقام نظام آباد کا دورہ کریں گے

 

وہ حیدرآباد سے نظام آباد 11 بجے دن آر بی گیسٹ ہاؤس پہنچے کے بعد ضلع کلکٹر ،کمشنر پولیس نظام آباد کے ساتھ اجلاس منعقدہ کرتے ہوئے مختلف امور پر تبادلہ خیال کریں گے 3 بجے سہ پہر بیت المال آٹونگر میں اسکیل ڈیولپمنٹ پروگرام میں شرکت کرنے کے بعد شام 5 بجے آر اینڈ بی گیسٹ ہاؤس میں شہر سے تعلق رکھنے والے اقلیتی طبقات کے سیاسی قائدین ، غیر سیاسی عوامی نمائندوں اور معززین شہر کے ساتھ و درخواست گزاروں کے ساتھ اقلیتی مسائل پر تبادلہ خیال کریں گے

متعلقہ خبریں

Back to top button