جنرل نیوز

مدرسہ صوت القرآن و السنہ ضلع جگتیال کا گیارہ واں سالانہ اجلاس

مسجد قباء،یشونتراؤپیٹ،منڈل بگارم، ضلع جگتیال.تلنگانہ میں بروز جمعرات 9 مارچ کو  عصر تا عشاء  ایک عظیم الشان گیارہ واں سالانہ اجلاس کا انعقاد کیا گیا اور الحمد للہ اس اجلاس میں دو دراز سے لوگ تشریف لائے

اور اس اجلاس کی صدارت ہندوستان کے نائب امیر جمعیت اہل حدیث شیخ حافظ عبدالقیوم حفظہ اللہ نے کی ہے

جس کی سرپرستی  ضلعی امیر جمعیت اہل حدیث جگتیال جناب عبدالرشید صاحب نےکی اور اس اجلاس کی نگرانی مؤسس وبا نئ وصدر مدرسہ صوت القرآن والسنۃ مولانا سفیان بن جمال ھادی حفظہ اللہ نے کی ہے

الحمد للہ یہ اجلاس دو نشستوں پر مشتمل تھا پہلی نشست میں مدرسہ صوت القرآن والسنۃ کے طلبہ نے اپنا علمی مظاہرہ پیش کیا بعدہ  حافظ محمد اسلم جامعی حفظہ اللہ نے حق کے راستے میں آنے والی رکاوٹوں کے تعلق سے مختصر باتیں رکھیں اس بعدعالی جناب میر مہتشم علی صاحب جوکہ حیدرآباد کے مشہور مسٹرسلور میڈلسٹ ہیں  آپ نے اسلام کا پیغام انسانیت کے نام اس موضوع پر لب کشائی کی اور بہت ساری انسایت پر مشتمل مثالیں دیں اور بالخصوص نوجوان کو نصیحت کی اس کے بعد

فضیلۃ الشیخ شفیق عالم خان جامعی حفظہ اللہ جوکہ حیدرآباد وسکندر آباد کے شہری امیر جمعیت اہل حدیث ہیں آپ نے اصلاح معاشرے میں عورتوں کا کردار کیا ہونا چاہیے اس موضوع پر آپ نے روشنی ڈالی اور خواتین کو قرآن وسنت کی روشنی میں وعظ ونصیحت کی بعدہ مغرب اور عشاء کی نماز ایک ساتھ ادا کی پھر دوسری نشست کا آغاز شیخ رفیق ھادی حفظہ اللہ کی تلاوت سے  ہوا آپ نے اپنی پیاری آواز سے سامعین کو محزوز کیا

بعدہ نعت کے لیے شیخ علیم الدین تشریف لائے آپ نبی ﷺ کی شان میں نعت پڑھی  اور نعت کے ذریعے اپنی پیار بھری آواز سامعین وسامعات تک نبی ﷺ کی سیرت کو پہنچایا۔

اس کے بعد لب کشائی کے لیےفضیلۃ الشیخ طہ سعید خالد عمری مدنی حفظہ اللہ تشریف لائے جوکہ صوبائی جمعیت اہلِ حدیث اڑیسہ کے نائب امیر ہیں آپ نےبچوں کی تربیت کیسے کریں  اس موضوع پر آپ تفصیلاً گفتگو کی اور بتایا کہ بچوں سے پہلے والدین ٹھیک ہونا درست ہونا ضروری ہے تبھی بچوں کی تربیت ہوسکتی ہے اور آپ نے فرمایا ایک ایک بچے تربیت پورے معاشرے اور گاؤں اور شہر کی تربیت ہے

بعدہ صدارتی خطاب کے لیےحافظ عبدالقیوم حفظہ اللہ

آئے آپ جمعیت اہلِ حدیث ہند کے نائب امیر ہیں آپ نے بچوں اور بچیوں کی اسلامی تعلیم پر زور دیا اور مدرسہ صوت القرآن والسنۃ کے ارادوں اور مستقبل کے عزائم کو سراہا

اس بعد  (ZPTC Buggaram) راجندر صاحب درمیان میں صدارتی خطاب کے بعد اپنی بات رکھی جس میں انہوں نے یشونت راؤ پیٹ کے لیے بہت سارا پیار ومحبت کا اظہار کیا

اور تلنگانہ سرکار کی جانب سے کی جانے والی بہت ساری امداد تعاون کا ذکر کیا اور تعاون کرتے رہنا کا وعدہ کیا

جناب عبدالرحمن صاحب جو کہ تیلگو میں دعوت اسلام کا کام انجام دیتے ہیں  آپ کا تعلق گنٹور سے ہے  آپ نے مسلم معاشرے میں نوجوانوں کا کردار اس موضوع پر لب کشائی کی

اس کے بعد خطاب کے لیے  فضیلۃ الشیخ امام الاسلام اثری حفظہ اللہ تشریف لائےجوکہ صدر مدرس مدرسہ مصباح الاسلام ہیں آپ کا تعلق سلیا مدھپور سے ہے آپ نے  جگہ جی لگا نے کی دنیا نہیں ہے اس موضوع پر روشنی ڈالی اور آپ نے آخرت کی زندگی ہمیشہ مقدم رکھنے کی نصیحت کی اور آخر میں آپ نے بانئ صدر مدرسہ صوت القرآن والسنۃ مولانا سفیان بن جمال ھادی حفظہ اللہ کا اور قریہ یشونت راؤ پیٹ والوں کا شکریہ ادا کیا۔

اس اجلاس میں مرد و خواتین نے بڑی تعداد میں حصہ لیا آخر میں مجلس کی اختتامی دعا پڑھی گئی ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button