جرائم و حادثات

مکان کی تعمیر کی اجازت کیلئے ایک لاکھ روپے رشوت لینے والی ملازمہ رنگے ہاتھوں پکڑی گئیں

تلنگانہ اینٹی کرپشن بیورو کے حکام نے مکان کی تعمیر کی اجازت کے لیے رشوت طلب کرنے والی ایک جونیئر اسسٹنٹ کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔حکام کے مطابق حیدرآباد کے بورابنڈہ ڈپٹی کمشنر دفتر میں جونیئر اسسٹنٹ کے طور پر کام کرنے والی بی سری لتا پیر کے دن متاثرہ شخص سے ایک لاکھ روپے رشوت لیتے ہوئے پکڑی گئیں۔

 

تحقیقات میں معلوم ہوا کہ ملزمہ نے گھر کی تعمیر کی اجازت حاصل کرنے کے لیے می سیوا مرکز میں درخواست دینے سے لے کر فائل کی منظوری تک کل 5 لاکھ روپے رشوت کا مطالبہ کیا تھا۔ اسی سلسلے میں پہلی قسط کے طور پر یوسف گوڑہ چیک پوسٹ پر ایک لاکھ روپے وصول کرتے وقت اے سی بی نے کارروائی کرتے ہوئے انہیں گرفتار کر لیا

 

۔حکام نے بتایا کہ سرکاری فرائض میں بدعنوانی اور بے ضابطگیوں کے الزام میں ملزمہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور انہیں نامپلی میں قائم اے سی بی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button