جرائم و حادثات

ساس نے کہا چائے گرم نہیں ہے اوربہو نے کردیا قتل

نئی دہلی: معمولی بات پرایک بہونے اپنی ساس کا قتل کردیا۔ یہ واقعہ ریاست تمل ناڈو میں پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق پدوکوٹائی کی رہنے والی گنوکا نامی خاتون کی شادی سائیکل شاپ کے مالک سے شادی ہوئی۔ خاتون دماغی طورپرمتاثربتائی گئی ہے اوراس کا علاج کروایا جارہا تھا۔ وہ اپنی ساس اورشوہرکے ساتھ ویرالی ملائی علاقہ میں رہا کرتی تھی، ہردن صبح اپنی ساس پلانی امال کو چائے دیا کرتی تھی۔ جمعرات کو بھی اس نے حسب معمول اپنی ساس کو چائے دی۔ ساس نے کہا کہ چائے ٹھنڈی ہے جس پربہو برہم ہوگئی اوراس نے بحث تکرارشروع کردی۔ بات بات میں بات بڑھ گئی اوربہو نےآہنی سلاخ سے اپنی ساس پرحملہ کرکے اس کا قتل کردیا۔ پولیس نے ملزم خاتون کو حراست میں لے لیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button