جنرل نیوز

دیورکدرہ میں ٹی آر ایس قاٸدین نے بی جے پی اور وزیر اعظم مودی کا پتلا نذر آتش کیا

دیورکدرہ: 27 اکتوبر ( اردو لیکس) تلنگانہ میں بی جے پی کی جانب سے ٹی آرایس کے ارکان اسمبلی کی خریدی کا الزام لگاتے ہوئے ٹی آر ایس کی جانب سے دیورکدرہ حلقہ میں احتجاج کیاگیا۔وزیر آٸی ٹی کے ٹی آر و دیورکدرہ رکن اسمبلی آلا وینکٹیشورریڈی کی ہدایت پر پارٹی قائدین اور کارکنوں نے بی جے پی اور وزیر اعظم مودی کے علامتی پتلے نذرآتش کئے۔مودی ڈاٶن ڈاٶن بی جے پی ہٹاٶ دیش بچاٶ کے نعرہ دیتے ہوٸے نریندر مودی کا پتلا نذرآتش کیا۔واضح رہے کہ گزشتہ رات پولیس نے حیدرآباد کے ایک فارم ھاوز میں ٹی آر ایس کے 4 ارکان اسمبلی کو خریدنے کی کوشش کے دوران بی جے پی کے تین افراد کو گرفتار کیا تھا۔اس موقع پر ٹی آر ایس منڈل صدر بھٹی نرسمہاریڈی،سرینواس ریڈی،کو آپشن ممبر عبدالقدیر اور دیگر شریک تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button