راہل گاندھی نے کیا ٹرک میں سفر۔ ویڈیو وائرل

نئی دہلی: کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے دہلی سے شملہ کے سفرکے دوران ٹرک میں بھی سفرکیا۔ انہوں نے انبالہ سے چنڈی گڑھ تک ٹرک میں سفر کرتے ہوئے ڈرائیورس سے ملاقات کر کے ان کے مسائل سے واقفیت حاصل کی۔ ان کا یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائرل ہورہا ہے۔ کانگریس کی قومی ترجمان سپریہ شرینیت نے ٹویٹرپریہ ویڈیو شیئرکرتے ہوئے لکھا ۔ یونیورسٹی کے طلباء سے، کھلاڑیوں سے، سول سروس کی تیاری کرنے والے نوجوانوں سے، کسانوں سے، ڈلیوری پارٹنرز سے، بس میں عام شہریوں سے اور اب آدھی رات کو ٹرک کے ڈرائیورس سے، راہل گاندھی ان سبھی سے ملاقات کیوں کر رہے ہیں؟ کیونکہ وہ اس ملک کے لوگوں کی بات سننا چاہتے ہیں ان کی مشکلات اور مسائل کو سمجھنا چاہتے ہیں۔
This man Rahul Gandhi is absolutely incredible, There is nothing that he can't do, he does everything so effortlessly and smoothly.❤️
He doesn't do any PR or any scripted set, He is so natural and down to earth, that whatever he does, it's so touchy and heartily.
RaGa is a… pic.twitter.com/dxmw58HlSc
— Swati Dis'Qualified😍Dixit ಸ್ವಾತಿ (@vibewidyou) May 22, 2023