جنرل نیوز

نظام آباد کے ان علاقوں میں چہارشنبہ 24 مئی کو نللوں سے پانی کی سربراہی مسدود رہے گی

 

نظام آباد: 23/ مئی ( اردو لیکس محمد یوسف الدین خان) کمشنر میونسپل کارپوریشن نظام آباد کی جانب سے  جاری کردہ صحافتی اعلامیہ میں کہا گیا کہ نظام آباد شہر کو پینے کے پانی کی سربراہی عمل میں لائے جانے والے مالاپلی فیڈرپائپ لائن میں لیکیج کی وجہ سے مندرجہ ذیل علاقوں میں بروز چہارشنبہ 24/ مئی کو نلوں سے پینے کے پانی کی سربراہی عمل میں نہیں آئے گی۔

 

شہر کے ناگارام، اندرا پور، ونائیک نگر، گول ہنومان، ایلمہ گٹہ، سبھاش نگر، نامدیواڑہ، گنگاستھان، حمال واڑی، دبہ، گوتم نگر م، کنٹیشور، چندر شیکھر کالونی، پوچما گلی، گول ہنومان، ارسہ پلی، مالاپلی، احمد پورہ کالونی، حبیب نگر علاقوں میں آبی سربراہی مسدود رہے گی۔ شہر کی عوام سے تعاون کی خواہش کی گئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button