جرائم و حادثات

جوتوں میں چھپا کر لایا گیا ایک کروڑ 13 لاکھ کا سونا _ حیدرآباد ایرپورٹ پر ریاض سے آنے والے تین مسافر پکڑے گئے

حیدرآباد _ 24 مئی ( اردولیکس) حیدرآباد کے شمش آباد ایئرپورٹ پر کسٹمس کے ایئر انٹیلی جنس کے  عہدیداروں نے سعودی عرب کے ریاض سے آنے والے تین مسافروں کے جوتوں میں چھپا کر لائے گئے ایک کلو 818 گرام سونے کو پکڑ لیا۔

 

مسافروں کی تلاشی لینے پر معلوم ہوا کہ انہوں نے سونے کو پیسٹ کی شکل میں تبدیل کرتے ہوئے اسے اپنے جوتوں میں موزے کے نیچے چپکا کر چھپایا تھا۔

ایک کلو 818  گرام سونا جس کی مالیت ایک کروڑ 13 لاکھ 13 ہزار 558 روپے بتائی گئی ہے جو کہ تینوں مسافروں سے برآمد ہوئی  جسے کسٹمس عہدیداروں نے ضبط کر لیا ۔  تمام 3 مسافروں کا تعلق اتر پردیش سے ہے۔ انھیں حراست میں لے لیا گیا اور مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button