انٹر نیشنل

فرانس کی مشہور ماڈل و ٹی وی اسٹار میرین ایل ہیمر نے اسلام قبول کرلیا

حیدرآباد _ 8 نومبر ( اردو لیکس ڈیسک ) فرانسیسی ریئلٹی ٹی وی اسٹار اور ماڈل میرین ایل ہیمر نے اسلام قبول کرنے کا اعلان کرتے ہوئے  انتہائی اطمینان کا اظہار کیا۔ بتایا جاتا ہے کہ میرین نے کئی مہینے قبل اسلام قبول کیا تھا اور چہارشنبہ 2 نومبر کو اس کا انکشاف  کیا۔

 

میرین ایل ہیمر نے اسلام قبول کرنے کے بعد پہلی مرتبہ عمرہ بھی ادا کیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ خانہ کعبہ کے قریب حجاب پہن کر  میرین ایل ہیمر نے  انسٹاگرام پر اپنی تصاویر شیئر کی ہیں اور ساتھ ہی مسجد میں شہادت کے تلفظ سے متعلق ایک ویڈیو بھی شیئر کی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button