دھوپ سے بچانے کیلئے ماں نے سلایا تھی بیٹی کو چھاوں میں، لڑکی موت کی نیند سوگئی۔ حیدرآباد میں دلخراش سڑک حادثہ کا ویڈیو وائرل
حیدرآباد: لیکچررس کالونی حیات نگر میں ایک دل دہلا دینے والے حادثے میں اپارٹمنٹ کے پارکنگ ایریا میں ایک کار کی زد میں آکر تین سالہ بچی ہلاک ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق 3 سالہ لڑکی لکشمی کے ماں باپ مزدورپیشہ بتائے گئے ہیں۔ کل وہ کام کیلئے حیات نگرعلاقہ کے ایک اپارٹمنٹ میں آئے ہوئے تھے۔ دوپہرکے کھانے کے بعد لڑکی سوگئی۔ دھوپ سے محفوظ رکھنے کیلئے لڑکی کو اس کی ماں نے اپارٹمنٹ کے سیلرمیں پارکنگ کے مقام پرسلادیا اورکام پر چلی گئی۔ اسی دوران کرشنا نامی شخص کارمیں وہاں پہنچا جو اسی اپارٹمنٹ کا رہنے والا بتایا گیا ہے اوراس نے اپنی کارپارک کرنے کی کوشش کی، اسی دوران انجانے میں گاڑی لڑکی کے اوپرسے گزرگئی جس کے نتیجہ میں لڑکی کی موت ہوگئی۔ پوچھ گچھ کے دوران کرشنا نے بتایا کہ لڑکی اسے نظرنہیں آئی۔ کرشنا محکمہ آبکاری کا ملازم بتایا گیا ہے۔ اس حادثہ کا سی سی ٹی وی فوٹیج تیزی کے ساتھ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔
#Hyderabad: In a tragedy incident reported in Hayat Nagar RTC Colony, a 2 year old died after a car ran over it.
The mother works at a construction site and left the baby Lakshmi,in a nearby parking area. Unfortunately, a car ran over the baby, resulting in the child's death. pic.twitter.com/kq4eJ2mVie
— NewsMeter (@NewsMeter_In) May 24, 2023