جنرل نیوز

کانگریس قائدین کا شہیدانِ تلنگانہ کو خراج

حیدرآباد: تلنگانہ یوم تاسیس کے موقع پر حلقہ اسمبلی صنعت نگر کے کانگریس قائدین نے علحدہ تلنگانہ کے لئے اپنی جانوں کی قربانی پیش کر نے والے شہیدانِ تلنگانہ کو خراج عقیدت پیش کیا۔

 

 

کانگریس لیڈران سابقہ کارپوریٹر ایوب خان کے قیادت میں گن پارک پہنچیں، جہاں وہ شہیدانِ تلنگانہ کے حق میں نعرے بلند کئے اور انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔

 

 

بعدازاں کانگریس قائدین گاندھی بھون پہنچ کر تلنگانہ یوم تاسیس کے مختلف تقریبات میں حصہ لیا۔ گاندھی بھون میں منعقدہ جلسہ عام میں سابقہ لوک سبھا اسپیکر میرا کمار کو مہمان خصوصی مدعو کیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button