جنرل نیوز
میر مصطفیٰ علی مزمل حیدرآباد ضلع کانگریس کمیٹی کے سیکرٹری مقرر
حیدرآباد: کانگریس پارٹی نے تنظیمی سطح پر اہم فیصلہ کرتے ہوئے میر مصطفیٰ علی مزمل کو حیدرآباد ضلع کانگریس کمیٹی کا سیکرٹری مقرر کر دیا ہے۔
اپنی نامزدگی پر میر مصطفیٰ علی مزمل نے پارٹی ہائی کمان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ عوامی مسائل کے حل اور پارٹی کو مضبوط بنانے کے لیے پوری دیانتداری سے کام کریں گے۔ انہوں نے عوامی خدمت کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ قیادت کے اعتماد پر پورا اترنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔ پارٹی کے اعلیٰ قائدین نے ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں یہ ذمہ داری سونپی ہے۔



