ایجوکیشن

جناب محمد سراج الدین ہیڈ ماسٹر پرایمری اسکول مامڑپلی کی خدمات ناقابل فراموش 

،جناب محمد سراج الدین ہیڈ ماسٹر پرایمری اسکول مامڑپلی کی خدمات ناقابل فراموش

وظیفہ حسن سبکدوش تقریب سے

ڈی ای او نظام آباد اشوک ، پی وینکٹ ریڈی، و دیگر کا خطاب

 

نظام آباد 18/ اپریل (اردو لیکس)

جناب محمد سراج الدین ہیڈ ماسٹر پرایمری اسکول مامڑپلی کی وظیفہ حسن سبکدوش پر ایک الوداعی تقریب کا انعقاد عمل آیا اس موقع پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے ڈسٹرکٹ ایجوکیشنل آفیسر جناب اشوک ، تلنگانہ اسٹیٹ ریٹایرڈ ایمپلائز ایسوسی ایشن ریاستی صدر و سابق ریاستی صدر پی آر ٹی یو جناب پی وینکٹ ریڈی کے علاوہ مہمانان اعزازی کی حیثیت سے این ڈی سی سی سابقہ چیئرمین جناب رمیش ریڈی ، ایم ای او ماکلور، مامڑپلی سرپنچ جناب ساگر ، جناب خواجہ معین الدین ریاستی صدر ٹی میسا ،جناب ای شنکر سابقہ ضلع صدر پی آر ٹی یو ، نوید اقبال صدر ضلع اقلیتی سل بی آر ایس پارٹی نظام آباد ، پنڈاری ناتھ صدر جی آر ای اے کنگا کشن جنرل سکریٹری ، رچا مرلی، سوامی نائک ، انور رفیقی عارف الدین نے شرکت کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پی وینکٹ ریڈی نے کہا کہ ریاست تلنگانہ میں وظیفہ پر سبکدوش ہونے والے ملازمین کے تمام مسائل کا تفصیلی طور پر پیش کرتے ہوئے اس بات کا تیقن دیا کہ ان کے بقایاجات کو وقت مقرر ہے پر ادائیگی کے لئے حکومت سے بھرپور نمائندگی کرتے ہوئے بقایاجات کی ادائیگی کو یقینی بنانے کے لئے ہر ممکنہ کوشش کی جائے گی اور عدم ادائیگی پر سلسلہ وار احتجاجی پروگرام منظم کرنے کا اعلان کیا انہوں نے محمد سراج الدین کو پابند ڈسپلن ہیڈ ماسٹر قرار دیتے ہوئے ان کو وقت مقررہ پر بقایاجات کی ادا کرنے کی ممکنہ کوشش کا تیقن دیا ڈسٹرکٹ ایجوکیشنل آفیسر جناب اشوک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ استاتذہ پر اس بات کی زمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ سرکاری مدارس میں کثیر طلباء کو داخلہ دلوایں انہوں نے محمد سراج الدین کی تدریسی خدمات کی ستائش کی اور دیگر اساتذہ کے لئے مثالی قرار دیا اس تقریب سے مہمان اعزازی نے بھی خطاب کرتے ہوئے محمد سراج الدین کی تدریسی خدمات کو بھر پور خراج تحسین پیش کیا اور ان کی صحت وعافیت کے ساتھ بقایا زندگی کے لئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا

 

جناب محمد سراج الدین کی مہمانان خصوصی نے شالپوشی و گل پوشی کرتے ہوئے انہیں تہنہت پیش کی اور وظیفہ حسن پر سبکدوش ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا جناب محمد سراج الدین نے وظیفہ حسن سبکدوش پر ان کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد عمل لائے جانے پر تمام احباب سے اظہار تشکر کیا

 

اس تقریب میں عظیم الدین ، وسیع الدین ، فصیح الدین ، سیف الدین ، کے علاوہ ٹیچرس سیاسی ، سماجی قائدین کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی واضح رہے کہ محمد سراج الدین کو ان کی نمایاں تدریسی خدمات پر انہیں ضلع اور منڈل سطح پر مختلف ایوارڈز سے نوازا گیا

متعلقہ خبریں

Back to top button