جنرل نیوز

آل انڈیا ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام سوسائٹی کے زیر اہتمام حیدرآباد میں  اولڈ نوٹس و کوائنس ایگزیبیشن کا یکم مئی تا 3 مئی حیدرآباد میں 

آل انڈیا ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام سوسائٹی کے زیر اہتمام حیدرآباد میں 

اولڈ نوٹس و کوائنس ایگزیبیشن کا یکم مئی تا 3 مئی حیدرآباد میں 

عظیم الشان پیمانے پر انعقاد 

عوام کے لئے داخلہ مفت 

 

 

حیدرآباد 18 اپریل (پریس نوٹ)

آل انڈیا ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام ویلفیئرسوسائٹی حیدرآباد کے زیر اہتمام آئندہ ماہ یکم مئی تا 3 مئی 2026

عظیم الشان پیمانے پر اولڈ نوٹس و کوائنس ایگزیبیشن کا بمقام وکٹری گارڈن فنکشن ہال نامپلی حیدرآباد

پر انعقاد عمل لایا جارہا ہے عوام کے مشاہدے کے لئے داخلہ مفت رہے گا جسے کے اوقات صبح 9 بجے دن تا شام 7بجے مقرر کئے گئے ہیں جناب

سراج الدین قادری کوآرڈینیٹر نے بتایا کہ

اس ایگزیبیشن میں ملک کی مختلف ریاستوں سے نامور ڈیلرز شرکت کریں گے انہوں نے بتایا کہ اولڈ نوٹس و کوائنس کے باذوق عوام اور تاریخ میں دلچسپی رکھنے والے احباب کے لئے یہ ایگزیبیشن معاون و مدد گار و کارآمد

ثابت ہوگی انہوں عوام سے اپیل کی کہ وہ اس ایگزیبیشن میں اپنے پاس موجود اولڈ نوٹس و کوائنس لاکر اس کی حقیقی مالیت ماہرین سے معلوم کرسکتے ہیں انہوں نے وضاحت کی کہ آج کل آن‌لائن طور پر مختلف افراد اولڈ نوٹس و کوائنس کی خریداری کے نام پر دھوکہ دے رہے ہیں کہ اولڈ نوٹس و کوائنس کی لاکھوں روپے کی قیمت ہے جبکہ یہ سراسر غلط اور جھوٹ ہے انہوں نے کہاکہ پانچ سو روپے ، اورایک ہزار ث کے نوٹس حکومت ہند کی جانب سے بند کئے گئے ہیں جس کی قیمت صفر اور

کاغذی ہوکر رہ گئی ہے اس طرح ٹریکٹر والی پانچ روپے کی نوٹ کی بھی کوئی قیمت نہیں ہے تاہم ویشنو دیوی کی تصویر والے قدیم سکوں کی قدر و قیمت ہے انہوں نے نے کہا کہ تین دن کے جاری رہنے والی اولڈ نوٹس و کوانس ایگزیبیشن میں خرید وفروخت بھی کی جائے گی انہوں نے عوام سے استفادہ کی اپیل کی ہے مزید تفصیلات کے لیے سل نمبرات

8500212306

7658964633

پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button