نارائن پیٹ میں کل بروز چہارشنبہ جلسہ جشن عید میلاد النبی ﷺ
نارائن پیٹ: 19 ستمبر (اردو لیکس) انتظامی کمیٹی مسجد عمر بن خطاب نارائن پیٹ کی اطلاع کے بموجب 20ستمبر 4 ربیع الاول بروز چہارشنبہ بعد نماز مغرب مسجد عمر بن خطاب’ نارائن پیٹ میں عظیم الشان پیمانے پرجلسہ جشن میلاد النبی صلی ﷲ علیہ وسلم کا انعقاد عمل میں لایا جارہاہے.جس کی صدارت حضرت سیدشاہ غیاث الدین قادری سجادہ نشین بارگاہ تقی بابا رحمتہ ﷲ علیہ فرمائینگے۔
جس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے پیر طریقت, رہبر شریعت,صوفی با صفا,حضرت علامہ مولانا سید شاہ عزیز اللہ قادری سابق شیخ المعقولات جامعہ نظامیہ حیدرآباد کاخصوصی خطاب ہوگا۔ اس موقع پر مقامی علماے کرام مولانا شفاعت علی نظامی.مولانا فاروق بن مخاشن کے بھی خطابات ہونگے.
انتظامی کمیٹی مسجد عمر بن خطاب نے عامة المسلمین سے کثیر تعداد میں شرکت کی گزارش کی ہے. تمام شرکائے جلسہ کے لیے مسجد ھذا میں بعد جلسہ طعام کا اہتمام رہیگا.