تلنگانہ

لفٹ ٹوٹ گئی ریاستی وزیر محفوظ۔ تلنگانہ کے کریم نگر میں حادثہ

حیدرآباد: ریاستی وزیر لکشمن کریم نگر میں رونما ایک حادثہ میں بال بال بچ گئے۔ ریاستی وزیر ایک خانگی ہاسپٹل میں کسی کی عیادت کے لیے گئے ہوئے تھے اور جب وہ لفٹ میں سوار ہو رہے تھے تو اچانک لفٹ کی رسی ٹوٹ گئی

 

اور لفٹ نیچے گر گئی۔ عملے نے فوری طور پر چوکنا ہو کر انہیں محفوظ باہر نکال لیا، جس سے بڑا حادثہ ٹل گیا۔لکشمن پہلی منزل سے نیچے آنے کے لیے لفٹ میں سوار ہوئے تھے۔ اسی دوران لفٹ نیچے آتے وقت تکنیکی خرابی کے باعث اچانک گر گئی۔ چند لمحوں میں لفٹ پہلی منزل سے سیدھی نیچے جا گری اور

 

وزیر اس کے اندر پھنس گئے۔واقعے کے فوراً بعد وزیر کے ذاتی عملے اور سکیورٹی اہلکاروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے لفٹ کے دروازے کھولے اور وزیر کو بحفاظت باہر نکال لیا۔ خوش قسمتی سے کسی کو کوئی شدید چوٹ نہیں آئی جس پر سب نے راحت کی سانس لی۔اس حادثے پر وزیر لکشمن نے

 

شدید برہمی کا اظہار کیا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ یہ واقعہ اسپتال انتظامیہ کی لاپرواہی کی وجہ سے پیش آیا۔ انہوں نے کہا کہ ایمرجنسی خدمات فراہم کرنے والے اسپتال میں بنیادی دیکھ بھال کا نہ ہونا افسوسناک ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button