جنرل نیوز

عرس حضرت سید شاہ احمد قتال حسینی اشرفی جلالی رح  15 نومبر بعد نماز مغرب علمی سمینار کا انعقاد 

نارائن پیٹ : 11 نومبر (اردو لیکس) مولانا سید احمد حسینی اشرفی جلالی جانشین سجادہ بارگاہ قتالیہ کولم پلی کی اطلاع کے بموجب خانقاہ قتالیہ کولم پلی ضلع نارائن پیٹ میں 15 نومبر بروز چہارشنبہ بعدنماز مغرب تا عشاء بضمن 549 واں عرس شریف حضرت مخدوم خواجہ سید شاہ احمد قتال حسینی اشرفی جلالیؒ کے ضمن میں علمی سمینار منعقد ہوگا۔

 

جسکی صدارت مخدوم خواجہ سید شاہ جلال حسینی اشرفی جلالی سجادہ نشین بارگاہ قتالیہ کولم پلی فرمائیں گے۔ جس میں علماء جامعہ نظامیہ اپنے مقالات پیش کریں گے۔ مولانا سید زبیر ہاشمی استاذ جامعہ نظامیہ حیدرآباد بعنوان (اسلام وجدیدمعاشی مسائل) مولانا حافظ عبدالشکور کامل جامعہ نظامیہ واستاذ مدرسہ عربیہ تعلیم القرآن حیدرآباد بعنوان( تعلیمی بیداری اور موجودہ مسلمان) پر اپنے مقالات پیش کریں گے۔بعد سمینار شرکا کے لئے لنگر غوثیہ(طعام) کا انتظام خانقاہ قتالیہ کولم پلی ضلع نارائن پیٹ میں رہیگا۔

 

مولانا سیدشاہ احمد حسینی اشرفی جلالی کامل جامعہ نظامیہ وجانشین سجادہ نے عامتہ المسلمین سے شرکت کی خواہش کی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button