جرائم و حادثات

حیدرآباد کے پرانے شہر سے 27 لاکھ کے نقلی نوٹ ضبط۔ خاتون سمیت دو گرفتار

حیدرآباد: حیدرآباد کی پولیس نے جعلی کرنسی کی طباعت اور اس کے چلن کے الزام میں دو افراد کو گرفتار کر لیا ۔ان دونوں کے قبضہ سے 27 لاکھ مالیتی نقلی نوٹ ضبط کر لئے گئے۔ڈی سی پی ساؤتھ زون سائی چیتنیہ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات بتائی۔

انھوں  نے بتایا کہ اس کیس کااصل ملزم رمیش بابو   اپنی بہن کے ساتھ500 روپے کے نقلی نوٹوں کی طباعت (پرنٹنگ) کرتا تھا اور وہ گجرات میں اس جعلی کرنسی کے چلن کو عام کرتا تھا اسے وہاں گرفتار کر لیا گیا ۔ قبل ازیں رمیش بابو کی ملاقات دوسرے  ملزم حسن بن حمود سے جیل میں ہوئی تھی۔ اس وقت وہ دونوں جیل میں تھے اور وہ گہرے دوست بن گئے، جہاں دونوں نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور جعلی کرنسی کی تیاری اور چلن کے سلسلے میں مستقبل کا لائحہ عمل ترتیب دیا تھا۔

رمیش بابو کی گرفتاری کے بعد اس کی بہن راجیشوری  نے اپنے بھائی کے دوست ملزم حسن بن حمود جوآٹو ڈرائیور بتایاگیا ہے سے ربط پیدا کیا اور نقلی نوٹوں کی تیاری کا سامان اور نقلی نوٹ چندرائن گٹہ منتقل کردیا تاکہ اس جعلی کرنسی کے چلن کوعام کیاجائے پولیس نے باوثوق ذرائع کی اطلاع پر حسن اور رامیشوری کو گرفتار کرلیا۔ ان کے پاس سے نقلی نوٹوں کی تیاری کا سامان اور نقلی نوٹ ضبط کرلئے گئے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button