ایجوکیشن

کورٹلہ میں مجلسی رکن اسمبلی ماجد حسین کے ہاتھوں اردو میڈیم دسویں جماعت کے طلبہ میں سالار ملت آل ان ون ماڈل پیپر سیریز کی تقسیم

کورٹلہ کی عوام کے دیرینہ مسائل سرکاری دواخانہ، مسلم شادی خانہ سے متعلق مجلس ریاستی حکومت سے نمائیندگی کریگی

مجلسی رکن اسمبلی نامپلی ماجد حسین کا دورہ کورٹلہ، مٹ پلی

اردو میڈیم دسویں جماعت کے طلبہ میں سالار ملت آل ان ون ماڈل پیپر سیریز کی تقسیمی تقریب سے خطاب 

 

کورٹلہ 5/نومبر (اعتماد نیوز) شہر کورٹلہ کی عوام کے دیرینہ مسائل مسلم شادی خانہ کورٹلہ کی تعمیر تعطل کا شکار ہونے اور سرکاری دواخانہ کورٹلہ میں عملہ کی غیر مناسب کارکردگی اور ماہرین امراض کی تعیناتی سے متعلق صدر مجلس نقیب ملت بیرسٹر اسدالدین اویسی صاحب صدر مجلس و سینئر رکن پارلیمان کے علم میں لاتے ہوئے انکی ہدایت پر ریاستی حکومت تلنگانہ سے مجلس کامیاب نمائندگی کرتے ہوئے شہر کی عوام کے دیرینہ مسئلے کو حل کرے گی

 

ان خیالات کا اظہار مجلسی رکن اسمبلی نامپلی ماجد حسین نے آج بروز جمعرات شہر کورٹلہ کا دورہ کرتے ہوئے شہر کے اے۔جئے۔یم فنکشن ہال میں سرکاری مدارس سےتعلق رکھنے والے دسویں جماعت کے اردو میڈیم طلبہ میں کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کی جانب سے تعلیمی امداد "سالار ملت ال ان ون ماڈل پیپر سیریز” کی تقسیم عمل میں لائی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ متحدہ ریاست آندھرا پردیش کے دور سے تقریباً 21سال سے سرکاری مدارس میں زیر تعلیم اردو میڈیم کے دسویں جماعت سے تعلق رکھنے والے طلبہ کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کیلئے اسوقت کے صدر مجلس سالار ملت علیہ الرحمۃ کی جانب سے جماعت کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے پرچم تلے "سالار ملت آل ان ون ماڈل پیپر سیریز” کے نام سے تعلیمی امداد کی تقسیم کا آغاز عمل میں لایا گیا

 

جبکہ سالار ملت علیہ الرحمۃ کے انتقال کے بعد موجودہ صدر مجلس بیرسٹر اسدالدین اویسی صاحب کی نگرانی میں تب سے لیکر آج تک یہ کام مسلسل ہر سال جاری ہے اور ابتدا سے لیکر آج تک ریاست کے لاکھوں طلبہ نے ان ماڈل پیپر سیریز سے استفادہ کیا انہوں نے کہاکہ یہ سالار ملت آل ان ون ماڈل پیپر ریاست کے مختلف مضامین کے تجربے کار، ماہرین تعلیم،اساتذہ و پروفیسرس،کی نگرانی میں تیار کی جاتی ہے تاکہ اسے پڑھکر طلبہ کو زیادہ سے زیادہ نشانات حاصل کرنے میں آسانی ہو ماجد حسین نے کہا کہ اس ماڈل پیپر سیریز کے مطالعہ سے طلبہ کو بڑا فائدہ حاصل ہورہاہے اور طلبہ کو اعلی سے اعلی نشانات کے حصول میں یہ تعلیمی امداد معاون ثابت ہو رہی ہے

 

۔انہوں نے کہاکہ سالار ملت علیہ الرحمۃ کی یہ فکر رہی کے وہ اپنی قوم و ملت ، اورمسلمان بھائیوں کی تعلیمی، معاشی و سیاسی پسماندگی کو دور کرنا چاہتے تھے اور انہیں ان میدانوں میں ترقی یافتہ دیکھنا چاہتے تھے جسکے لیئے سب سے پہلے انہوں نے قوم و ملت کو تعلیمی میدان میں مظبوط و مستحکم کرنے کیلئے اپنی جانب سے تعلیمی امداد کا سلسلہ شروع کیا کیونکہ اعلی تعلیم کے زریعے دیگر دونوں میدانوں میں کامیابی باآسانی حاصل کی

 

جاسکتی ہے اسطرح آج تک تقریباً تین لاکھ نود ہزار طلبہ نے سالار ملت آل ان ون ماڈل پیپر سیریز سے استفادہ کیا اور اعلی سے اعلی نشانات حاصل کرتے ہوئے کامیابیوں کی منازل طے کیں اور اعلی سے اعلی منصبوں اور عہدوں پر فائز ہوکر الحمدللہ کامیاب زندگی گزار رہے ہیں جو مجلس کا عظیم کارنامہ ہے ۔انہوں نے کہاکہ مجلس ملک کے عوام کی واحد نمائندہ جماعت ہے جو بلالحاظ مذہب و ملت عوام کے مسائل کو حل کرتی ہے انہوں نے کہاکہ انشااللہ بہت جلد شہریان کورٹلہ کے مسائل کے ضمن میں صدر مجلس بیرسٹر اسدالدین اویسی صاحب کے علم میں تمام باتیں لائی جائیں گی اور انہیں حل کرنے کیلئے ریاستی حکومت سے نمائیندگی کی جائے گی۔انہوں نے اس موقع پر طلبہ کو دل لگاکر تعلیم حاصل کرنے اور سالارملت آل ان ون ماڈل پیپر سیریز کا مطالعہ کرتے ہوئے اعلی سے اعلی نشانات حاصل کر اپنا اپنے والدین کا اور اساتذہ اور قوم و ملت کا نام روشن کرنے کی اپیل کی

 

۔ رکن اسمبلی ماجد حسین کا شہر کورٹلہ میں بھاری بائیک ریالی کے زریعے شاندار خیر مقدم کیا گیا جبکہ عبدالحفیظ قریشی یوتھ آئکون نے مہمانان خصوصی کو تہنیت پیس کی۔ اس موقع پر صدر متحدہ ضلع کریم نگر سید غلام احمد حسین، صدر مجلس ضلع جگتیال خواجہ لیاقت علی محسن، صدر مجلس کورٹلہ محمد عبدالرفیع، معتمد مجلس کورٹلہ عبدالواجد، محمد ایوب خان ،محمد رضی الدین مجلسی کونسلرس جگتیال، عبدالرحیم، محمد نظام الدین، محمد کلیم، مزمل راحیل یافعی شریک معتمدین مجلس کورٹلہ، محمد مجاہد خان خازن، عبدالحفیظ قریشی یوتھ آئکون، محمد سلمان، شیخ حاجی، محمد معین، محمد سمیر، کے علاوہ کریم نگر،جگتیال،پدا پلی اور دیگر مقامات کے مجلس قائدین موجود تھے اجلاس کا آغاز محمد رضوان کی تلاوت کلام پاک سے ہوا اجلاس کی کاروائی محمد چاند پاشاہ مشیر خاص مجلس نے چلائی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button