جرائم و حادثات

حیدرآباد میں بیوٹی سیلون کی آڑ میں جسم فروشی کا دھندہ۔ خاتون آرگنائزر گرفتار

حیدرآباد: حیدرآباد کے پنجہ گٹہ پولیس اسٹیشن کے حدود میں بیوٹی سیلون اور اسپا کی آڑ میں چلائے جانے والے جسم فروشی کے اڈے پر پولیس نے چھاپہ مارا۔ اس کارروائی کے دوران آرگنائزر ناگمنی کو گرفتار کر لیا گیا

 

جبکہ ایک متاثرہ خاتون کو بازیاب کرایا گیا۔ اس کے علاوہ دو گاہکوں کو نوٹس جاری کیے گئے۔پولیس کی تفصیلات کے مطابق ناگمنی نے جنوری 2026 میں ناگارجنا سرکل کے علاقے میں واقع گنگا اسٹیٹ کی ایک فلیٹ کو پراوین گوڑ سے کرائے پر حاصل کیا تھا۔

 

اس کے بعد وہاں ’سن رائز بیوٹی سیلون اینڈ اسپا‘ کے نام سے کاروباری سرگرمیاں شروع کیں۔پولیس نے انکشاف کیا کہ ناگمنی آن لائن اشتہارات کے ذریعے خواتین کو مساج اسٹاف کے طور پر ملازمت پر رکھتی تھی جس کے بعد انہیں دھمکیاں دے کر زبردستی جسم فروشی کے دھندے میں دھکیل دیتی تھی۔

 

بتایا گیا کہ ہر گاہک سے 2 ہزار سے 4 ہزار روپے تک وصول کیے جاتے تھے اطلاع ملنے پر 3 نومبر کی رات انسپکٹر جہانگیر یادو کی قیادت میں پولیس نے اس اسپا پر چھاپہ مارا۔ اس کارروائی کے دوران ایک خاتون کو بازیاب کرایا گیا جبکہ منتظمہ ناگمنی اور دو گاہکوں کو حراست میں لے لیا گیا۔

 

پولیس نے موقع سے چھ موبائل فون، کارڈ سوائپنگ مشین بھی ضبط کیے۔ناگمنی کو گرفتار کرنے کے بعد نامپلی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں سے اسے عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا۔ متاثرہ خاتون کو بازآبادکاری کے لیے خواتین کے تحفظ کے مرکز منتقل کر دیا گیا ہے۔

 

دوسری جانب فلیٹ کا مالک پروین گوڑ فرار ہے اور پولیس اس کی تلاش کر رہی ہے۔اس واقعے کے سلسلے میں پنجہ گٹہ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button