جرائم و حادثات

چلتی ٹرین سے گر کر ہجڑے کی موت

حیدرآباد:چلتی ٹرین سے گر کر ایک ہجڑے کی موت ہو گئی. یہ واقعہ ریاست تلنگانہ کے ضلع جنگاؤں رگھونا تھا پلی میں اتوار کے دن پیش آیا۔ ریلوے پولیس کے مطابق سنگم منڈل کے ولگور اسٹیشن کے پاس واقع ایک تانڈے سے تعلق رکھنے والا 35 سالہ ہجڑا انیل عرف دیویا شاتاہانہ ایکسپریس سے سکندراباد سے قاضی پیٹ جا رہا تھا.

 

 

 

رگھونا تھا پلی اسٹیشن کے پاس جیسے ہی ٹرین پہنچی، ٹرین کے دروازے میں بیٹھا ہوا انیل عرف دیویا حادثاتی طور پر نیچے گر پڑا اور اس کی موت ہو گئی۔اسی ٹرین میں سفر کرنے والے بانوت بالو نے دیویا کی شناخت کر لی۔ ریلوے پولیس نے اس سلسلے میں مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا اغاز کر دیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button