حماس لیڈر یحیی سنوار کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں کئی چونکا دینے والے انکشافات

حیدرآباد _ 19 اکتوبر ( اردولیکس ڈیسک) حماس لیڈر یحيیٰ سنوار کی موت کے بعد پوسٹ مارٹم رپورٹ میں کئی اہم انکشافات ہوئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق، ان کے سر پر گولی کا زخم تھا جس کی وجہ سے ان کی موت ہو سکتی ہے۔ پوسٹ مارٹم کرنے والے اسرائیلی ڈاکٹر، ڈاکٹر چن کوگل نے یہ بیان دیا۔ اس سلسلے میں نیویارک ٹائمز نے بھی خبر شائع کی ہے۔
ڈاکٹر نے میڈیا کو بتایا کہ سنوار کے ہاتھ میں چوٹ آئی تھی۔ یہ چوٹ ٹینک یا میزائل سے آئے ہوئے شیل کی وجہ سے ہو سکتی ہے۔ خون کو روکنے کے لئے انھوں نے اپنے ہاتھ پر ایک تار لپیٹ رکھی تھی۔ انہوں نے کہا کہ سنوار کی موت گولی لگنے سے ہوئی۔ تاہم، یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ انہیں کب اور کس نے گولی ماری۔
ایک اور بین الاقوامی میڈیا ادارے، سی این این نے بھی اسی نوعیت کی خبر شائع کی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسرائیلی فورسز نے ڈی این اے ٹیسٹ کے لئے ان کی انگلی کا نمونہ حاصل کرنے اس کاٹ دیا گیا ۔کیونکہ ایک نعش میں سنوار کی مشابہت نظر آنے پر ہم نے اسے اسرائیل کی جیل میں جمع کئے گئے ڈی این اے پروفائل سے ملایا۔ آخر میں، یہ ثابت ہوا کہ وہ نعش واقعی سنوار کی تھی
اس خبر کے بعد کچھ ویڈیوز منظر عام پر آئیں۔ ان میں سے ایک ویڈیو میں سنوار کے آخری لمحات دکھائے گئے، جبکہ دوسری ویڈیو میں ان کی نعش کے قریب دو اسرائیلی فوجی کھڑے دکھائی دیے۔ اسی ویڈیو میں ان کی نعش کے بائیں ہاتھ کی انگلی کو غائب دکھایا گیا۔ تاہم، ایک اور ویڈیو کے حوالے سے سی این این نے کہا کہ ان کے ہاتھ کی تمام پانچ انگلیاں موجود تھیں۔
اس دوران، چہارشنبہ کو روز اسرائیلی فوج نے اپنی معمول کی پیٹرولنگ کے دوران ایک عمارت پر حملہ کیا۔ تباہ شدہ عمارت میں حماس کے جنگجوؤں کی موجودگی کا پتہ لگانے کے لیے ڈرون بھیجا گیا۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان ڈینیئل ہگاری نے بتایا کہ پہلے ہم نے اس شخص کو سنوار نہیں سمجھا، بلکہ اسے صرف ایک جنگجو سمجھا۔ بعد میں ہم نے عمارت پر دوبارہ بمباری کی، جس سے وہ عمارت منہدم ہوگئی اور وہ شخص ہلاک ہوگیا۔ نعش کو قبضے میں لینے کے بعد معلوم ہوا کہ وہ سنوار ہی تھا۔
ایک ویڈیو میں دکھایا گیا کہ سنوار ایک صوفے پر بیٹھے تھے، جب ڈرون نے ان کی ویڈیو بنائی۔ ویڈیو میں یہ بھی دکھایا گیا کہ سنوار نے ڈرون کی جانب ایک لاٹھی نما چیز پھینکی۔ آئی ڈی ایف نے بتایا کہ اس شخص کے زندہ ہونے کی نشاندہی پر دوبارہ حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں عمارت گر گئی اور سر پر زخم کے باعث ان کی موت واقع ہو گئی۔