تلنگانہ

تلنگانہ کی خاتون چیئرپرسن بلدیہ نے روتے ہوئے اپنا استعفی پیش کردیا _ ویڈیو دیکھیں

جگتیال _ 25 جنوری ( اردولیکس)  تلنگانہ کی خاتون چیئرپرسن جگتیال بلدیہ  بھوگا شراونی نے استعفی پیش کرتے ہوئے رو پڑی اور انھیں استعفی دینے کے لئے پریشان کرنے کا مقامی رکن اسمبلی ڈاکٹر سنجے کمار پر الزام لگایا۔۔ آج انھوں نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے عہدہ چھوڑ دینے کا اعلان کرتے ہوئے  میڈیا کے سامنے رو پڑی اور اپنے  ہاتھوں کو جوڑ کر رکن اسمبلی سے طنزیہ معذرت خواہی کی ۔

 

تین دن قبل ان کے خلاف پارٹی کے نصف سے زائد کونسلرس نے بغاوت کردی تھی اور چیئرپرسن بھوگا شراونی کو عہدہ سے ہٹا دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے باغی کونسلرس دستخطی مہم بھی چلائی تھی ۔ چیئرپرسن کے خلاف 23 کونسلرس نے اپنے دستخط کرتے ہوئے ایک مکتوب رکن اسمبلی ڈاکٹر سنجے کمار کے حوالے کیا تھا ۔باغی کونسلرس نے چیئرپرسن بھوگا شراونی پر یکطرفہ فیصلے کرنے اور انھیں اعتماد میں نہیں لینے کا الزام لگایا تھا اور ان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کی دھمکی دی تھی باغی کونسلرس کی جانب سے تحریک عدم اعتماد پیش کرنے سے قبل ہی آج شراونی نے اپنا استعفی پیش کردیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button