جنرل نیوز

ضلع مجلس نظام آباد کی کامیابی نمائندگی ‌بودھن روڈ اور قلعہ روڈ پر آر ٹی سی و دیگر ‌ گاڑیوں کی آمدورفت پر عنقریب پابندی 

نظام آباد 3/ جون (اردو لیکس) شہر نظام آباد ‌بالخصوص گنجان آبادی سے دو شاہراہوں بودھن روڈ اور قلعہ روڈ پر جو کثیر گنجان آبادی و الے اقلیتی سے منسلک ہیں آر ٹی سی بسوں اور حمل و‌ ‌نقل کی مال بردار بڑی گاڑیوں کی آمدورفت پر عنقریب پابندی عائد کردی جائے گی

 

ان دو شاہراہوں پر سے گزرنے والی گاڑیوں کے رخ کو موڑ دینے کے لئے صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین و بیرسٹر اسدالدین اویسی کی ہدایت مجلس اتحاد المسلمین کے اراکین بلدیہ نے میونسپل کارپوریشن نظام آباد 22‌جون 2024 کے منعقدہ اجلاس میں اس مسلئہ کی یکسوئی کے لئے ‌کامیاب نمائندگی کی تھی

 

جس کے پیش نظر آج میونسپل کمشنر مندا مکراند، و متعلقہ محکموں آر ٹی سی ، آر اینڈ بی و ٹریفک پولیس عہدیداروں کے ہمراہ ضلع مجلس صدر شکیل احمد فاضل ، ڈپٹی میئر محمد ادریس خان ، مجلسی کارپوریٹرس ،کوآپشن ممبر شہباز احمد نے دورہ کرتے ہوئے ان علاقوں کا معائنہ کیا عہدیداروں نے صورتحال کا جائز لینے کے بعد مجلس قائدین کو اسبات کا تیقن دیا کہ بہت جلد اس سلسلے احکام جاری کئے جائینگے

واضح رہے کہ ان علاقوں میں اقلیتوں کی ایک کثیر گنجان آبادی قیام پذیر کے علاوہ، بازار اور اسکولس ہونے کی وجہ سے صبح سے‌رات دیگر کاروباری اداروں کی وجہ سے ہر وقت عوام کی آمدورفت ہوتے رہتی جس کے باعث ٹریفک کا ہجوم رہتا اور گاڑیوں تیز رفتار ی کے باعث حادثات پیش آتے ہیں آر ٹی سی و بڑی گاڑیوں کی بودھن روڈ و قلعہ روڈ پر آمدورفت پر تحدیدات عائد کرنے پر اسکول کے طلباء وعوام‌ کو ایک بڑی راحت حاصل ہوگی

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button