جنرل نیوز

سید جلال حسینی اشرفی جلالی سجادہ نشین بارگاہ قتالیہ کولم پلی اپنے قافلہ کے ہمراہ بغداد شریف’ بیت المقدس کے لئے روانہ

نارائن پیٹ: مخدوم خواجہ سید شاہ جلال حسینی اشرفی جلالی سجادہ نشین بارگاہ قتالیہ کولم پلی ضلع نارائن پیٹ ودیگر افراد پر مشتمل خانقاہ قتالیہ کا ایک نمائیندہ وفد حیدر آباد ایئرپورٹ سے بذریعہ طیارہ بغداد شریف’ بیت المقدس’ کربلا ودیگر مقدس مقامات کے لے یہ قافلہ روانہ ہوا ہے۔ اس موقع پر مولانا سید احمد حسینی اشرفی جلالی جانشین سجادہ بارگاہ قتالیہ کولم پلی نے سبھی حضرات کی گلپوشی کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر بابو بندے علی’ یحییٰ خان’فضل احمد کے علاوہ دیگر موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button