تلنگانہ
سدر اتسو کے دوران حیدرآباد میں 16 سالہ لڑکے کی اچانک موت

حیدرآباد: شہر کے علاقہ ایل بی نگر میں پیر کے روز منعقدہ سدر اتسو کے دوران ایک 16 سالہ لڑکے کی اچانک موت ہوگئی۔متوفی کی شناخت بھوانی شنکر کے طورپر ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق بھوانی شنکر سدر اتسوکے دوران رقص کر رہا تھا اور ایک بھینسا کے ساتھ کھیل رہا تھا کہ اچانک وہ زمین پر گر پڑا۔وہاں موجود افراد نے اسے ہاسپٹل منتقل کیا جہاں اسے بعد معائنہ ڈاکٹرس نے مردہ قرار دیا۔
شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ لڑکے کی موت اچانک دل کا دورہ پڑنےکے باعث ہوئی تاہم موت کی اصل وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہے۔



