حرم میں زائرین نے بارش کے دوران نماز مغرب ادا کی۔ میراب رحمت کے نیچے ٹہرے
ریاض ۔ کے این واصف
مملکت کے بیشتر علاقوں میں اب بھی گرمی لہر جاری۔ مکہ مکرمہ کے علاوہ چند علاقوں میں محکمہ موسمیات کی پیش قیاسی کے مطابق طوفانی بارش بھی ہورہی ہے۔منگل کو مکہ مکرمہ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی اطلاعات ہیں۔ سڑکیں زیر آب آگئیں۔الاخباریہ چینل کے مطابق مسجد الحرام میں زائرین نے نماز مغرب بارش کے دوران ادا کی اور دعائیں مانگیں۔
بارش کے دوران کعبے کی چھت سے پانی “میزاب رحمت” کے ذریعے نیچے گرتا رہا۔میزاب رحمت خانہ کعبہ کی چھت پر شمالی جانب نصب ہے. اس سے بارش کا پانی حجر اسماعیل کی جانب والے حصے میں گرتا ہے۔واضح رہے حرمین شریفین انتظامیہ نے مسجد الحرام کی خدمت پر مامور متعدد سرکاری اداروں کے تعاون سے مسجد الحرام میں بارش کے مسائل سے نمٹنے کے لیے ہنگامی سکیموں پر عمل درآمد شروع کررکھا ہے۔
حرمین شریفین انتظامیہ کی کوشش ہے کہ عبادت کے دوران زائرین کی سلامتی کو یقینی بنایا جائے۔