ایجوکیشن

تلنگانہ 2026-27 تعلیمی کیلنڈر جاری… کتنی چھٹیاں ہوں گی؟

حیدرآباد: تلنگانہ محکمہ تعلیمات نے تعلیمی سال 2026-27 کے لیے نیا تعلیمی کیلنڈر جاری کر دیا ہے۔ اس نئے کیلنڈر کے مطابق طلبہ کے لیے اس تعلیمی سال میں مجموعی طور پر 227 تدریسی دن ہوں گے۔

 

محکمہ نے اساتذہ کو ہدایت دی ہے کہ یکم جماعت سے نویں جماعت تک کے طلبہ کا پورا نصاب 28 فروری 2027 تک مکمل کر لیا جائے۔تعطیلات کے حوالے سے اس سال بھی طلبہ کو دسہرہ کے موقع پر لمبی چھٹیاں ملیں گی۔ کیلنڈر کے مطابق 10 اکتوبر سے 22 اکتوبر تک جملہ 13 دن دسہرہ کی تعطیلات رہیں گی۔

 

اسی طرح سنکرانتی کے تہوار پر 13 جنوری سے 17 جنوری تک 5 دن کی چھٹیاں دی جائیں گی۔محکمہ تعلیماتنے تعلیمی سال کے اختتام اور گرمیوں کی چھٹیوں کی تفصیلات بھی پہلے ہی طے کر دی ہیں۔ تعلیمی سال 2027 کے لیے 23 اپریل آخری تدریسی دن ہوگا۔

 

اس کے بعد 24 اپریل سے 13 جون تک طلبہ کے لیے گرمیوں کی تعطیلات وں گی۔محکمہ اسکولی تعلیم نے واضح کیا ہے کہ یہ کیلنڈر تمام سرکاری، امدادی اور خانگی اسکولوں پر لاگو ہوگا۔ ساتھ ہی خبردار کیا گیا ہے

 

کہ جو ادارے ان ہدایات اور قواعد کی خلاف ورزی کریں گے ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

Dawn
Dawn

متعلقہ خبریں

Back to top button